Maktaba Wahhabi

100 - 308
’’اے اﷲ! ہم پر یہ چاند امن و ایمان اور سلامتی اور اسلام کے ساتھ طلوع فرما۔ (اے چاند) میرا اور تیرا رب اﷲ ہی ہے‘‘﴾ 313۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ جس شخص نے شب قدر میں ایمان کے ساتھ ثواب کی نیت سے عبادت کی تو اس کے پچھلے گناہ بخش دئیے جاتے ہیں اور جس شخص نے رمضان کے روزے ایمان کے ساتھ ثواب کی نیت سے رکھے تو اس کے (بھی) گذشتہ گناہ بخش دئیے جاتے ہیں۔‘‘ (عن ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ ) 314۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھلائی پہنچانے میں سب سے زیا دہ سخی تھے اور رمضان میں جب جبرائیل علیہ السلام آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم عام دنوں سے زیادہ سخاوت کرتے تھے حضرت جبرائیل علیہ السلام رمضان میں ہر رات آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملا کرتے رمضان ختم ہونے تک۔ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے قرآن کا دور کیا کرتے تھے جن د نوں حضرت جبرائیل علیہ السلام آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھلائی پہنچانے میں چلتی ہوا سے بھی زیادہ سخی ہو جاتے تھے۔ (عن ابن عباس رضی اللہ عنہما ) 315۔ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جو شخص (روزہ رکھ کر بھی) جھوٹ بولنا اور دغا بازی کرنا نہ چھوڑے تو اﷲ تعالیٰ کو یہ ضرورت نہیں کہ وہ اپنا کھانا پانی چھوڑ دے ‘‘ (عن ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ ) ﴿وضاحت: روزہ کا مقصد ہے کہ انسان پرہیزگار بن جائے اگر یہ مقصد حاصل نہیں ہوتا تو روزہ نہیں بلکہ فاقہ ہے (فتح الباری)﴾ 316۔ ایک حدیث قدسی ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اﷲ تعالیٰ فرماتے ہیں :۔ ’’آدمی کا ہر نیک عمل اسی کیلئے ہے لیکن روزہ خاص میرے لئے ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دونگا اور روزہ ایک ڈھال ہے اور جب تم میں کوئی روزہ رکھے تو فحش باتیں نہ کرے نہ شور مچائے اگر کوئی اس کو گالی دے یا اس سے لڑے تو کہہ دے میں روزہ دار ہوں۔ قسم اس ذات کی جسکے ہاتھ میں محمد( صلی اللہ علیہ وسلم )کی جان ہے روزہ دار کے منہ کی بو اﷲ تعالیٰ کو مشک کی خوشبو سے زیادہ پسند ہے۔ روزہ دار کیلئے دو
Flag Counter