Maktaba Wahhabi

98 - 308
سال اتنا مال آجائے کہ حج کے اخراجات پورے ہوجائیں اور گھر والوں کے اخراجات بھی دیکر جا سکے۔جولوگ جان بوجھ کر ایسا نہیں کرتے وہ گنہگارہیں۔ ایک حدیث میں ہے کہ حج کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ مال میں بھی اضافہ فرماتے ہیں ﴾ 305۔ خثعم قبیلے کی ایک عورت جس سال حجتہ الوداع ہواتو وہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور کہنے لگی یا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم۔ اﷲ ربّ ا لعزت نے اپنے بندوں پر حج فرض کیا ہے اور میرا باپ اتنا بوڑھا ہے کہ اونٹنی پر بیٹھ نہیں سکتا اگر میں اس کی طرف سے حج کروں تو کیا اسکا حج ادا ہو جائے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ ہاں ‘‘۔ (عن ا بن عباس رضی اللہ عنہ) ﴿وضاحت: حج بدل کیلئے ضروری ہے کہ حج بدل کرنے والا پہلے اپنا حج کر چکا ہو۔ مرنے والا اگر مال و دولت چھوڑ جائے اور اس نے فرضی حج نہ کیا ہو تو وارثوں کو چاہیے کہ اس کے مال میں سے کسی دو سرے کو حج بدل کیلئے روانہ کریں (فتح الباری)﴾ نوٹ: اگر حج بدل کرنے والا غریب ہو لیکن اچھا با عمل مسلمان ہو تو وہ بغیر اپنا حج ادا کئے بھی حج بدل کرسکتا ہے اس لئے کہ اس پر تو حج فرض ہی نہیں ہوا۔ 306۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ عورت اپنے محرم رشتہ دار کے ساتھ ساتھ ہی سفر کرے۔ اس کے پاس کوئی مرد نہ جائے جب تک کوئی محرم اس کے پاس موجود نہ ہو۔‘‘ ایک شخص نے عرض کیا یا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم میں فلاں لشکر کے ساتھ (جہاد کیلئے) نکلنے والا ہوں اور میری بیوی حج کو جانا چاہتی ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اپنی بیوی کے ساتھ حج کو جا ‘‘۔ (عن ابن عباس رضی اللہ عنہما ) 307۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بوڑھے شخص کو دیکھا جو اپنے دونوں بیٹوں کاسہارا لئے چل رہا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا : ’’اس کو کیا ہوا ہے؟‘‘۔ لوگوں نے عرض کیا: ’’اس نے پیدل کعبہ کو جانے کی منت مانی ہے‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اﷲ تعالیٰ کو اس کی حاجت نہیں کہ یہ اپنے آپ کو تکلیف دے اور حکم دیا کہ وہ سوار ہو جائے۔ ‘‘(عن انس رضی اللہ عنہ )
Flag Counter