Maktaba Wahhabi

97 - 308
اور اسی کے لئے تمام تعریف ہے اور وہ سب کچھ کر سکتا ہے ہم سفر سے لوٹنے والے ہیں توبہ کرنے والے، اپنے مالک کی بندگی کرنے والے، اس کو سجدہ کرنے والے، اپنے مالک کی تعریف کرنیوالے ہیں۔ اﷲ تعالیٰ نے اپنا وعدہ سچا کیا اور اپنے بندے کی مدد کی اور کافروں کی فوجوں کو بھگا دیا‘‘۔ (عن ابن عمر رضی اللہ عنہما ) 302۔رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کعب رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ’’شاید جوؤں نے تجھکو تکلیف دے رکھی ہے‘‘ انہوں نے عرض کیا ’’جی ہاں یا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’پھر اپنا سر منڈوا دو‘‘ انہوں نے بیان کیا کہ یہ آیت(2:196) میرے ہی بارے میں نازل ہوئی تھی۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تین دن روزے رکھو یا چھ مسکینوں کو کھانا کھلاؤ یا ایک بکری کی قربانی کرو (عن کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ ) ﴿وضاحت:یعنی دورانِ احرام اگر کوئی حج سے پہلے سر منڈوا لے تو مذکورہ فدیہ دے (فتح الباری)﴾ 303۔ ایک احرام والے شخص کو اسکی اونٹنی نے گردن توڑ کر مار ڈالا وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے لایا گیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ اسکو پانی اور بیری کے پتوں سے غسل دیکر (احرام ہی کے) دو کپڑوں میں کفنا دو اسکا سر نہ چھپاؤ نہ ہی اسکو خوشبو لگاؤ کیونکہ وہ قیامت کے دن لَبّیک کہتا ہوا اٹھے گا‘‘ (عن ابن عباس رضی اللہ عنہما ) 304۔ جہینہ (قبیلہ) کی ایک عورت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور کہنے لگی میری ماں نے حج کرنے کی منت مانی تھی لیکن وہ حج کرنے سے پہلے ہی فوت ہو گئی ہے۔ کیا میں اس کی طرف سے حج کروں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ہاں اس کی طرف سے حج کرو‘‘۔ اگر تمہاری ماں پر کسی کا قرضہ ہوتا تو کیا تم اسے ادا کرتیں ؟ ‘‘(اس نے کہا ضرور) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ پھر اﷲ تعالیٰ کا قرض ادا کرنا ضروری ہے‘‘(عن ابن عباس رضی اللہ عنہما) ﴿وضاحت:جس طرح مال جو نصاب زکوٰۃ کو پہنچجائے تو اس مال پر ا سی سال زکو ٰ ۃ فرض ہے بالکل اسی طرح مال آجانے کے بعد حج بھی اﷲ کریم کا ایک قرض ہے جو اُسی سال کرنا چاہیے جس
Flag Counter