Maktaba Wahhabi

50 - 308
سکھلائیے جس کو میں نماز میں پڑھا کروں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ پڑھیئے :۔ اَ للّٰھُمَّ اِ نِّیْ ظَلَمْتُ نَفْسِیْ ظُلْمًا کَثِیْرًا وَلَا یَغْفِرُ الذُّ نُوْبَ اِ لَّا اَنْتَ فَاغْفِرْ لِیْ مَغْفِرَۃً مِّنْ عِنْدِ کَ وَ ا رْ حَمْنِیْ اِ نَّکَ اَ نْتَ ا لْغَفُوْ رُ ا لرَّ حِیْمُ (ترجمہ):’’یا اﷲ! میں نے اپنی جان کو (گناہ کر کے) بہت مصیبت میں ڈالا اور گناہوں کو معاف کرنیوالا آپ کے سوا کوئی نہیں ہے۔ آپ اپنی خا ص بخشش سے مجھکو بخش دیں اور مجھ پر رحم کریں بے شک آپ بڑے بخشنے والے مہربان ہیں ‘‘ 132۔ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے کہا : ’’میں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو گیلی مٹی پر سجدہ کرتے ہوئے دیکھا۔ مٹی کا نشان آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی پر صاف ظاہر تھا ‘‘ ﴿وضاحت: پاک مٹی پر نماز پڑھی جا سکتی ہے اگرچہ وہ گیلی ہی ہو یعنی جا نماز اگر ہے تو بہتر ہے ورنہ وقتِ نماز آجائے تو نماز فوراً پاک مٹی پرہی پڑھ لینی چاہئے﴾ 133۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز سے سلام پھیرتے تو (نماز میں شریک) عورتیں سلام پھیرتے ہی کھڑی ہو کر چل دیتیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم تھوڑی دیر اسی حالت میں بیٹھے رہتے حضرت ابن شہاب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں سمجھتا ہوں اور پورا علم تو اﷲ ہی کو ہے۔ یہ اسلئے تھا کہ عورتیں مردوں سے پہلے چلی جائیں۔ (عن ام سلمہ رضی اللہ عنہا ) 134۔ محتاج لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پاس آئے اور عرض کیا دولت مند لوگوں نے (سارے) بلند درجے کما لئیے اور ہمیشہ کا چین لوٹ لیا ہماری طرح وہ نماز بھی پڑھتے ہیں اور روزے بھی رکھتے ہیں لیکن انکے پاس پیسہ ہے جس سے وہ حج، عمرہ،جہاد اور صدقہ کرتے ہیں (ہم محتاجی کی و جہ سے ان کاموں کو نہیں کر سکتے) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ تم کو ا یسا کام نہ بتاؤں اگر تم اس کو کرو تو آگے بڑھنے والوں کو پالو گے اور تم کو کوئی نہ پا سکے گا جو تمہارے پیچھے ہے اور تم اپنے زمانہ والوں میں سب سے اچھے ہو جاؤ گے مگر ہاں سوائے انکے جو یہی عمل شروع کر دیں۔ تم ہر نمازکے بعد 33 بار
Flag Counter