سُبْحَا نَ اللّٰہِ 33 بار اَ لْحَمْدُ لِلّٰہِ اور 33 مرتبہ اَ للّٰہُ اَ کْبَرُ کہہ لیا کرو۔ (عن ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ)
﴿وضاحت: ایک حدیث میں اَ للّٰہُ اَ کْبَرُ کا ذکر 34 بار آیا ہے۔ سوتے وقت بھی یہ عمل کرنے سے دن بھر کی تھکان دور ہو جاتی ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہ کو یہ عمل تھکان دور کرنے کیلئے بتایا تھا﴾
135۔ حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہر فرض نماز کے بعد یہ دعا پڑھتے تھے :
لَآ اِ لٰہَ اِ لَّا ا للّٰہُ وَ حْدَ ہٗ لَا شَرِ یْکَ لَہٗ لَہُ ا لْمُلْکُ وَ لَہُ ا لْحَمْدُ وَ ھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِ یْرٌ اَ للّٰھُمَّ لَا مَا نِعَ لِمَآ اَ عْطَیْتَ وَ لَا مُعْطِیَ لِمَا مَنَعْتَ وَ لَا یَنْفَعُ ذَ ا ا لْجَدِّ مِنْکَ ا لْجَدُّ
ترجمہ:’’اﷲ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اس کی بادشاہت ہے اسی کو تعریف زیب دیتی ہے وہ سب کچھ کر سکتا ہے۔ اے اﷲ! آپ جو دیں اُس کو کوئی روک نہیں سکتا اور آپ جو روک لیں اس کو کوئی دے نہیں سکتا اور مالدار کو اس کی مالداری آپ کے سامنے کام نہیں آسکتی‘‘
136۔ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ لیتے تھے ( یعنی سلام پھیرنے کے بعد) تو اپنا چہرہ مبارک ہماری طرف کر کے بیٹھ جاتے تھے۔ (عن سمرہ بن جند ب رضی اللہ عنہ )
137۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’ جو کوئی لہسن کھائے وہ ہماری مسجد میں نہ آئے ‘‘ حضرت عطا رضی اللہ عنہ نے کہا میں نے حضرت جا بر رضی اللہ عنہ سے پوچھا کچا لہسن مراد ہے یا پکا ہوا ؟ انہوں نے کہا میں سمجھتا ہوں کچا لہسن مراد ہے۔ (عن عطاء بن ابی رباح رحمہ اللہ )....﴿وضاحت: لہسن کی بو سے نمازیوں اور فرشتوں کو تکلیف ہوتی ہے اسلئے نماز سے پہلے کچی پیاز، مولی اور کچا لہسن نہیں کھانا چاہیئے۔ تمباکو کا استعمال ہر حال (نماز سے پہلے اور نماز کے بعد بھی) میں حرام ہے۔ تفصیل کیلئے پڑھیے ہمارا پمفلٹ ’’تمباکو اور نسوار کا استعمال حرام ہے‘‘﴾
|