Maktaba Wahhabi

49 - 308
اَ لتَّحِیَّاتُ لِلّٰہِ وَ الصَّلَوَاتُ وَالطَّیبَا تُ اَ لسَّلَامُ عَلَیْکَ اَیُّھَا ا لنَّبِیُّ وَ رَ حْمَۃُ ا للّٰہِ وَ بَرَ کَاتُہٗ رحمہ اللّٰہ اَ لسَّلَامُ عَلَیْنَا وَ عَلٰی عِبَا دِ اللّٰہِ ا لصَّالِحِیْنَ أَ شْھَدُ اَ نْ لَّآ اِ لٰہَ اِلَّااللّٰہُ وَ اَ شْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدً ا عَبْدُ ہٗ وَ رَ سُوْ لُہٗ (ترجمہ) :’’تمام زبانی، جسمانی اور مالی عبادات اﷲ تعالیٰ ہی کیلئے ہیں اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم آپ پر اﷲ تعالیٰ کی طرف سے سلامتی اور اسکی رحمتیں اور برکتیں نازل ہوتی رہیں (اور) ہم پر بھی اور اﷲ تعالیٰ کے نیک بندوں پر بھی سلامتی ہو۔میں گواہی دیتا ہوں کہ اﷲ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم)اﷲ تعالیٰ کے بندے اور رسول ہیں ‘‘’’جب تم یہ کہو گے تو تمہارا سلام آسمان اور زمین میں جہاں کوئی اﷲ کا نیک بندہ ہے اسکو پہنچ جائے گا ‘‘........ ﴿نوٹ: یہ نہایت عمدہ دعا ہے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے اللہ تعا لیٰ کے نیک بندوں کے لیئے اور خودپڑھنے والے کے لیئے بھی ہے۔ ا س لیئے ا سکو نماز کے علاوہ بھی بار بار پڑھنا بہتر ہے﴾ 130۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں تشہد یعنی اَ لتَّحِیَّا تُ لِلّٰہِ کے بعد یہ دعا پڑھتے تھے:۔ اَ للّٰھُمَّ اِ نِّیْٓ اَعُوْ ذُ بِکَ مِنْ عَذَ ابِ ا لْقَبْرِ وَمِنْ عَذَ ا بِ جَھَنَّمَ وَ اَعُوْ ذُ بِکَ مِنْ فِتْنَۃِ ا لْمَسِیْحِ الدَّجَّالِ وَ اَعُوْ ذُ بِکَ مِنْ فِتْنَۃِ ا لْمَحْیَا وَ ا لْمَمَا تِ اَ للّٰھُمَّ اِ نِّیْٓ اَ عُوْذُ بِکَ مِنَ ا لْمَاْ ثَمِ وَ الْمَغْرَ مِ ’’یا اﷲ! میں آپکی پناہ چاہتا ہوں قبر کے عذاب سے اور آپکی پناہ چاہتا ہوں دجال کے فتنہ سے اورآپکی پناہ چاہتا ہوں زندگی اور موت کے فتنوں سے، یا اﷲ! میں آپکی پناہ چاہتا ہوں گناہوں سے اور قرض سے‘‘ 131۔ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے کوئی ایسی دعا
Flag Counter