Maktaba Wahhabi

46 - 308
’’اے اﷲ ہمارے پروردگار! آپ اپنی تعریف کے ساتھ پاک ہیں۔ الہٰی مجھے بخش دیجئے‘‘ 120۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جب امام سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَ ہٗ کہے تو تم اَ للّٰھُمَّ رَبَّنَا وَ لَکَ الْحَمْدُ کہو کیو نکہ جسکا یہ کہنا فرشتوں کے کہنے سے مل جائے تو اسکے گذشتہ گناہ بخش دئیے جاتے ہیں ‘‘(عن ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ ) ﴿وضاحت: فرشتے بھی نمازیوں کے ساتھ ساتھ نماز پڑھتے ہیں۔ (فتح الباری)﴾ 121۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ لو میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے قریب قریب نماز پڑھ کر دکھاتا ہوں۔چنانچہ آپ رضی اللہ عنہ ظہر، عشاء اورفجر کی آخری رکعت میں قنوت (نازلہ) پڑھا کرتے تھے۔ سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَ ہُ کے بعد مؤمنین کے حق میں دعا اور کفار پر لعنت بھیجتے تھے۔ ﴿وضاحت: کچھ کفار نے مسلمانوں کو دھوکہ دیکر شہید کر دیا تھا جس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سخت صدمہ ہوا۔ اس و جہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ماہ تک ان پر یہ بد دعا یعنی دعائِ قنوت نازلہ پڑھتے تھے۔ قنوت نازلہ کیلئے پڑھیے ( کتا ب ا لد عا۔ بخا ری)جب مسلمانوں پر کوئی مصیبت آ جائے تو ہر نماز کی آخری رکعت میں رکوع کے بعد قنوت نازلہ پڑھنا مستحب ہے۔ نماز کے علاوہ بھی یہ دعا( قنوت ِنازلہ) مانگ سکتے ہیں ﴾ 122۔ حضرت رفاعہ بن رافع زرقی رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتدا میں نماز پڑھ رہے تھے جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع سے سر اٹھاتے (یعنی رکوع سے سیدھے کھڑے ہوتے) تو سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَ ہُ کہتے تھے۔ایک شخص نے پیچھے سے کہا: رَ بَّنَاوَ لَکَ الْحَمْدُ حَمْدًا کَثِیْرًاطَیبا مُّبَارَکًافِیْہِ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز سے فارغ ہو کر دریافت فرمایا کہ کس نے یہ کلمات کہے تھے؟ اس شخص نے جواب دیا کہ میں نے۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے تیس سے زیادہ فرشتوں کو دیکھا ہے کہ ان کلمات کے لکھنے میں وہ ایک دو سرے پر سبقت لے جانا چاہتے تھے۔
Flag Counter