Maktaba Wahhabi

44 - 308
112۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ میں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ نماز میں ادھر اُدھر دیکھنا کیسا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ یہ شیطان کی جھپٹ (حملہ کرنا) ہے وہ آدمی کی نماز پر جھپٹا مارتا ہے۔‘‘ (عن ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ) ﴿ وضاحت: پوری نماز میں نظر یں سجدہ کی جگہ پر رکھیئے سوائے تشہد کے تشہد کی حالت میں نظر یں شہادت کی انگلی پر ہونی چاہئیں ایک دو سری حدیث میں آیا ہے کہ جب نماز میں آدمی تیسری بار اد ھر اُد ھر دیکھتا ہے تو اﷲ تعالیٰ ا سکی طرف سے اپنا رخ پھیر لیتے ہیں ﴾ 113۔ حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لَا صَلَاۃَ لِمَنْ لَّمْ یَقرَاْ بِفَا تِحَۃِ ا لْکِتَا بِ ترجمہ:’’جس شخص نے سورۃ فاتحہ نہیں پڑھی اس کی نماز ہی نہیں ہوئی‘‘۔ ﴿وضاحت: یہ حکم عام ہے ہر نماز کیلئے چاہے وہ فرض نماز ہو یا سنت یا نفل ہر رکعت میں سورہ فاتحہ پڑھنی چاہیے﴾ 114۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ظہر کی پہلی 2 رکعتوں میں سورہ فاتحہ اور 2 سورتیں ( ہر رکعت میں ایک ایک) پڑھتے اور آخری دو رکعتوں میں صرف سورہ فاتحہ پڑھتے تھے (کبھی) ایک یا آدھی آیت ہم کو سنا بھی دیتے تھے پہلی رکعت دو سری رکعت سے لمبی پڑھتے اور ایسا ہی عصر اور فجر کی نماز میں کرتے تھے۔ (عن ابی قتادہ رضی اللہ عنہ ) 115۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’جب امام آمین کہے تو تم بھی آمین کہو کیو نکہ جس کی آمین فرشتوں کی آمین سے مل جائے تو اسکے سابقہ گناہ بخش دئیے جاتے ہیں۔‘‘ (عن ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ)﴿وضاحت: سورۂ فاتحہ کے اختتام پر آسمان پر فرشتے بھی آمین کہتے ہیں۔ (فتح الباری)﴾ 116۔ حضرت مصعب بن سعد رضی اللہ عنہ نے اپنے باپ حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے پہلو میں نماز پڑھی اور انہوں نے کہا کہ میں نے (رکوع میں)دونوں ہتھیلیاں ملائیں اور رانوں کے درمیان رکھ لیں میرے والد نے منع کیا
Flag Counter