Maktaba Wahhabi

40 - 308
پڑھتے ہوئے دیکھا جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز فجر سے فارغ ہوئے تو سب نے اسکو گھیر لیااور رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ’’کیا تم صبح کی بھی چار رکعتیں پڑھتے ہو ؟ اس نے کہا کہ میں فجر کی 2سنتیں پڑھ رہا تھا‘‘ (عن مالک بحینہ صلی اللہ علیہ وسلم) ﴿وضاحت:جب فرض نماز کی اقامت ہو جائے تو فرض نماز کے علاوہ اور کوئی نماز نہیں پڑھنی چاہیے۔(فتح الباری)﴾ 99۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تم میں کوئی کھانا کھا رہا ہو تو جلدی نہ کرے اچھی طرح کھالے اگرچہ نماز کی تکبیر ہو جائے۔‘‘ (عن ا بن عمر رضی اللہ عنہما ) ﴿وضاحت:مقصد یہ ہے کہ بھوک کے وقت اگر کھانا تیار ہو تو پہلے کھانے سے فارغ ہو جانا چاہیے تاکہ نماز پورے سکون اور دل جمعی سے ادا کی جائے (فتح الباری)﴾ 100۔ حضرت اسود بن یزید رضی اللہ عنہ نے کہا کہ’’ میں نے حضرت عائشہ رضی اﷲ عنہا سے سوال کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر میں کیا (کام) کرتے تھے؟ ‘‘ تو ا نہوں نے بتایا کہ ’’ آپ صلی اللہ علیہ وسلم گھر کے کام کاج میں مصروف رہتے جب نماز تیار ہوتی تو (کام چھوڑ کر) نماز کیلئے چلے جاتے تھے۔‘‘(عن عائشہ رضی اللہ عنہا ) ﴿وضاحت: کام کی و جہ سے نماز مؤخر نہیں کرنی چاہیے بلکہ کام کو مؤخر کر دینا چاہیے۔﴾ 101۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ تم میں سے جو کوئی (رکوع یا سجدہ سے) امام سے پہلے اپنا سر اٹھاتا ہے وہ اس بات سے نہیں ڈرتا کہ کہیں اﷲ ربّ ا لعزت اس کا سر گدھے کا بنا دے یا ا س کی صورت گدھے کی صورت میں تبدیل کر دے ‘‘(عن ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ)﴿وضاحت: امام سے آگے بڑھنا سخت گناہ ہے امام جب نماز کا ہر رکن پورا کر لے تو اسکے بعد مقتدی کو وہ رکن کرنا چاہیے اسکے ساتھ یا اس سے پہلے نہیں کرنا چاہیے﴾ 102۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’یہ امام تمہیں نماز پڑھاتے ہیں اگر ٹھیک پڑھائیں گے تو تمہیں اور انہیں (دونوں کو )ثواب ملے گا۔ اگر (وہ) غلطی کریں تو بھی (تمہاری نماز کا) تمہیں ثواب مل
Flag Counter