Maktaba Wahhabi

244 - 308
اپنے والدین کو پلاتا تھا۔ ایک دن چارے کی تلاش مجھے بہت دور لے گئی چنانچہ میں رات گئے واپس آیا۔ میں نے دیکھا کہ میرے والدین سو چکے ہیں۔میں نے معمول کے مطابق دودھ نکا لاپھر میں دودھ لے کر آیا اور ان کے سرہانے کھڑا ہو گیا میں یہ گوارانہیں کر سکتا تھا کہ انہیں نیند سے جگاؤں اور یہ بھی مجھ سے نہیں ہو سکتا تھا کہ والدین سے پہلے بچوں کو پلاؤں۔ بچے بھوک کے مارے میرے قدموں میں لوٹ رہے تھے اور اسی کشمکش میں صبح ہوگئی۔ پس اے اﷲتعالیٰ ! اگر آپ کے علم میں بھی یہ کام میں نے صرف آپ کی رضا حاصل کرنے کے لئے کیا تھا تو ہمارے لئے کشادگی پیدا کر دے کہ ہم آسما ن دیکھ سکیں۔ اﷲتعالیٰ نے(دعاقبول کی)ان کیلئے اتنی کشادگی پیدا کردی کہ وہ آسمان دیکھ سکتے تھے۔ دوسرے شخص نے کہا اے اﷲتعالیٰ! میری ایک چچا زاد بہن تھی اور میں اس سے محبت کرتا تھا،وہ انتہائی محبت جو ایک مرد ایک عورت سے کرسکتا ہے۔میں نے اس سے اسے مانگا (غلط کام کا تقاضہ کیا) تو اس نے انکار کیا اور صرف اس شرط پر راضی ہوئی کہ میں اسے سو دینار دوں۔میں نے دوڑ دھوپ کی اور سو دینار جمع کر لایا پھر اس کے پاس انہیں لے کر گیا پھر جب میں اس کے دونوں پاؤں کے درمیان بیٹھ گیا تو اس نے کہا:’’ اے اﷲ کے بندے ! اﷲتعالیٰ سے ڈر اور پردۂ بکارت کو مت توڑ۔میں یہ سن کر کھڑا ہوگیا(اور زنا سے باز رہا)۔پس اگر آپ کے علم میں بھی میں نے یہ کام آپ کی رضا و خوشنودی حاصل کرنے کیلئے کیا تھا تو ہمارے لئے کچھ اور کشادگی(چٹان کو ہٹا کر)پیداکر دے۔چنانچہ ان کیلئے تھوڑی سی اور کشادگی ہو گئی۔تیسرے شخص نے کہا اے اﷲ!میں نے ایک مزدور کو چاول کی مزدوری پر رکھا تھا اس نے اپنا کام پورا کرکے کہا کہ میری مزدوری دو۔میں نے اس کی مزدوری دے دی لیکن وہ چھوڑ کر چلا گیااور اس کی پرواہ نہ کی۔میں اس کے اس بچے ہوئے مال سے کھیتی باڑی کرتارہا اور اس طرح میں نے اس سے ایک گائے اور اس کا چرواہا خرید لیا اور (پھر جب وہ آیا)میں نے اس سے کہا یہ گائے اور چرواہا لے جاؤ۔ اس نے کہا اﷲتعالیٰ سے ڈرو اور مجھ سے مذاق نہ کرو۔میں نے کہا میں تمہارے ساتھ مذاق نہیں کرتا۔اس گائے اور چرواہے کو لے جاؤ۔چنانچہ وہ انہیں لے کر چلا
Flag Counter