Maktaba Wahhabi

236 - 308
جائز ہے۔ ﴿وضاحت: نظرِ بد کا لگ جانا حق ہے۔نظربد کیلئے(68:51۔52 پڑھ کر) دم کیا جائے﴾ 758۔حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے گھر ایک بچی دیکھی جس کے چہرے پر سیاہ نشان تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔ ’’اس پر کسی سے دم کراؤ کیو نکہ اسے نظر ہو گئی ہے۔‘‘﴿وضاحت:اس حدیث سے ان لوگوں کی تردید ہوتی ہے جو نظرِ بد کے اثرات کا انکار کرتے ہیں۔اﷲتعالیٰ نے نظربد میں بہت( بری) تاثیر رکھی ہے دیکھنے والے کی آنکھوں سے زہر نکل کر نظر لگنے والے کے جسم میں سرایت کر جاتا ہے ﴾ 759۔حضرت ابو ہریرہ رضی ا ﷲ عنہ نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’نظر بد لگنا حق ہے ا ور رسول ا ﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے جسم پر گو دنے سے منع فرمایا ہے۔‘‘ ﴿وضاحت: گو د نے کے معنی ہیں جسم میں زخم کرکے اس میں سر مہ بھر دینا ﴾ 760۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر زہریلے جانور کے کاٹنے پر دم کرنے کی اجازت دی ہے۔ ﴿وضاحت:تمام مخلوق اوربچھو وغیرہ سے بچاؤ کے لئے ایک مسنون دعا :۔ اَ عُوْ ذُ بِکَلِمَا تِ ا للّٰہِ ا لتَّامَّا تِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ ’’ میں اﷲتعالیٰ کے مکمل کلمات سے اﷲتعالیٰ کی مخلوق کے شر سے پناہ چاہتا ہوں۔‘‘ صبح و شام پڑھ لیا جائے تو انسان اﷲتعالیٰ کے فضل سے تکلیف سے محفوظ رہتا ہے‘‘﴾ 761۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم مریض کیلئے یوں دم کیا کرتے تھے :۔ بِسْمِ اللّٰہِ تُرْبَۃُ اَ رْضِنَا بِرِیْقَۃِ بَعْضِنَا یَشْفِی سَقِیْمَنَا بِاِذْنِ رَبِنَّا ’’ اﷲکے نام کی برکت سے ہماری زمین کی مٹی بعض کے تھوک کے ساتھ اﷲہی کے حکم سے بیمار کو شفا دیتی ہے‘‘ .... ﴿وضاحت:آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا تھوک مبارک انگلی(شہادت کی) پرلگاکر اس کو زمین پر رکھتے پھر مذکورہ دعاپڑھ کر وہ مٹی زخم یا درد کے مقام پر لگاتے۔ اللہ تعالیٰ کے حکم سے شفا
Flag Counter