ہے اسے چاہئے کہ اپنے ہمسائے کو تکلیف نہ دے نیز عورتوں سے اچھا سلوک کرتے رہو کیو نکہ عورتوں کی پیدائش پسلی سے ہوئی ہے اور پسلی کا سب سے ٹیڑھا حصہ اوپر والا ہوتاہے۔اگر تم اسے سیدھا کرنا چاہو گے تو اسے توڑ ڈالو گے اور اگر ایسے ہی رہنے دو گے تو ویسی ہی ٹیڑھی رہے گی اس لئے عورتوں کی خیر خواہی کے سلسلے میں (میری) وصیت مانو۔‘‘﴿وضاحت:یہاں ٹیڑھی پسلی کو توڑنے سے مراد اسے طلاق دیناہے﴾
650۔حضرت عبداﷲبن عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں ہم اپنی بیویوں کے ساتھ گفتگواور بہت زیادہ بے تکلفی سے اس ڈر کی و جہ سے پر ہیز کرتے تھے کہ کہیں کوئی بے اعتدالی نہ ہو جائے اور ہماری برائی میں کوئی حکم نہ نازل ہو جائے۔ پھر جب رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہو گئی تو ہم نے اِن سے خوب کھل کے گفتگو کی اور خوب بے تکلفی کرنے لگے۔
651۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ عورتوں کے لئے جائز نہیں کہ اپنے خاوند کی موجودگی میں اس کی اجازت کے بغیر(نفلی) روزہ رکھے اورنہ ہی اس کی مرضی کے بغیر کسی(اجنبی)کو گھر میں آنے دے اور جو عورت اپنے خاوند کی اجازت کے بغیر خاوند کے مال میں سے خرچ کرتی ہے تو اس کا آدھاثواب خا و ند کو بھی ملتا ہے۔﴿وضاحت:رمضان کے روزوں کیلئے خاوندکی اجازت کی ضرورت نہیں (فتح الباری)﴾
652۔حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے(آسمانوں کی سیر کے موقع پر) جنت کے دروازے پر کھڑے ہوکر دیکھا کہ اس میں زیادہ تر محتاج اور نادار لوگ تھے اور مالداروں کو دروازے پر روک دیا گیا ہے لیکن دوزخی مالداروں کو تو پہلے ہی جہنم میں بھیجنے کا حکم دے دیا گیا تھا پھر میں نے دوزخ کے دروازے پر کھڑے ہو کر دیکھا تو اس میں زیادہ تر عورتیں تھیں۔ ﴿وضاحت: احکامات کی خلاف ورزی کی و جہ سے قیامت کے دن یہ سزا عورتوں کو دی جائے گی (فتح الباری)﴾
653۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ انصار کی ایک عورت نے اپنی بیٹی کی شادی کی۔اس کے بعد
|