Maktaba Wahhabi

208 - 308
لڑکی کے سر کے بال بیماری کی و جہ سے اڑ گئے۔ وہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اسکا ذکرکیا اور کہا کہ اسکے شوہر نے اس سے کہا ہے کہ اپنے بالوں کے ساتھ(دوسرے مصنوعی بال)جوڑلے۔رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایساتو ہر گز نہ کر کیو نکہ مصنوعی بال جوڑنے والیوں پر لعنت کی گئی ہے ﴿وضاحت:معلوم ہوا کہ اگر شوہر شریعت کے حکم کے خلاف کوئی بات کہے اور بیوی اس کاحکم نہ مانے تو اس پر گناہ نہ ہو گا مصنوعی بال ( رضی اللہ عنہما ig) مردوں کو لگانا بھی گناہ ِ کبیرہ اور باعث لعنت ہے﴾ 655۔حضرت انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ سنت یہ ہے اگرکوئی شخص پہلی بیوی کی موجودگی میں کنواری سے شادی کرے تو اس کے پاس سات دن لگاتار قیام کرے اور اگر کنواری کی موجودگی میں بیوہ سے شادی کرے تو اس کے پاس تین دن لگاتار قیام کرے۔ ﴿ وضاحت:بخاری کی ایک دوسری حدیث میں ہے کہاس کے بعد د نوں کی تقسیم کا برابر برابر آغاز کرے ﴾ 656۔حضرت اسماء رضی اللہ عنہا نے کہا کہ ایک عورت نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا : ’’یارسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم ! میری ایک سوکن ہے اگر میں اس کے سامنے کسی چیز کے ملنے کا اظہار کروں جو مجھے میرے خاوند نے نہ دی ہو کیا مجھ پر گناہ ہے ؟ ‘‘رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔’’ نہ دی ہوئی چیزکو ظاہر کرنے والا ایساہی ہے جیسے کسی نے فریب کاری کا جوڑا پہنا ہوا ہو۔‘‘﴿ وضاحت:فر یب کاری کا جوڑا زیب تن کرنے کا مطلب ہے کہ جھوٹااوردھوکے بازہے (فتح الباری)﴾ 657۔حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ نے کہاکہ ’’ رسول ا ﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :۔ ’’ عور توں کے پاس تنہائی میں جانے سے پرہیز کرو‘‘۔ ایک انصاری مرد نے کہا :۔ ’’دیور کے متعلق بتائیں کیا حکم ہے ؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔’’ دیور تو موت ہے‘‘۔ ﴿ وضاحت:دیور سے مراد خاو ند کے وہ رشتہ دار ہیں جن کا اس کی عورت سے نکاح ہو سکتا ہے مثلاً
Flag Counter