Maktaba Wahhabi

205 - 308
گمانی سب سے جھوٹی بات ہے اورلوگوں کے راز وں کی کرید نہ کیا کرو ا ور نہ لوگوں کی نجی گفتگو کوکان لگا کر سنو،آپس میں دشمنی پیدا نہ کروبلکہ بھائی بھائی بن کر رہو۔ ﴿ وضاحت:اصلاحِ معاشرہ اور صالح ترین سماج بنانے کے لئے ان اوصاف حسنہ کا ہونا ضروری ہے، بدگمانی، عیب جوئی، چغلی نہ کرناسب اس میں داخل ہیں۔ اسلام کا منشا سارے انسانوں کو مخلص ترین بھائیوں کی طرح زندگی گزارنے کا پیغام دینا ہے﴾ 641۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہاکہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کسی عورت کیلئے جائز نہیں کہ وہ اپنی بہن کیلئے طلاق کا سوال کرے تاکہ اس کے حصہ کا پیا لہ بھی خود انڈیل لے کیو نکہ اس کی تقدیر میں جو ہو گا وہی ملے گا۔﴿وضاحت: بو قت نکاح غیر شرعی شرائط (مثلاً پہلی بیوی کو طلاق دو تب نکاح ہوگاوغیرہ وغیرہ) عائد کرنا درست نہیں (فتح الباری)﴾ 642۔حضرت انس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی کسی اہلیہ کا ایسا ولیمہ نہیں کیا جیسا ام المومنین حضرت ز ینب رضی اللہ عنہا کا کیا تھا ان کی دعوت ولیمہ میں ایک بکری ذبح کی تھی ﴿وضاحت: یہی سب سے عمدہ ولیمہ تھا اس کے علاوہ دوسرے ولیمے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انتہائی سادگی اور معمولی کھانے پر کئے۔ معلوم ہوا کہ شادی پر کم سے کم خرچ کرنا سنّت ہے﴾ 643۔رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بعض ازواج مطہرات کا ولیمہ دو مد جو سے کیا تھا (عن صفیہ بنت شیبہ رضی اللہ عنہا ) ﴿وضاحت:حضرت علی رضی اللہ عنہ نے بھی بڑی سادگی سے ولیمہ کیا تھا۔(فتح الباری)﴾ 644۔حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔’’ اگر کسی کو دعوتِ ولیمہ پر بلا یا جائے تو اس میں ضرور شریک ہونا چاہئے‘‘ ﴿ وضاحت:مختلف دوست و احباب کو مختلف دنوں میں ولیمہ کا کھانا کھلایا جا سکتا ہے ( فتح ا لباری)﴾ 645۔حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔ ’ ’ قیدی کو چھڑاؤ، دعوت کرنے والے کی دعوت قبول کرو اور بیمار کی عیادت کرو۔‘‘ ﴿ وضاحت:کوئی مسلمان ناحق قید و بند میں پھنس جائے تو اس کی آزادی کیلئے مالِ زکوٰۃ سے بھی
Flag Counter