اجازت مانگ رہا تھاحضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا :۔ یا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر میں آنے کی اجازت مانگ رہا ہے ‘‘۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ یہ فلاں شخص ہے جو حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا کا رضاعی چچا ہے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے پوچھا کہ فلاں شخص زندہ ہوتا جو دودھ کے رشتہ میں میرا چچا ہے تو کیا وہ میرے پاس یوں آسکتا تھا؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں جو رشتے نسب سے حرام ہیں وہ دودھ پینے سے بھی حرام ہو جاتے ہیں ....
﴿وضاحت:رضاعت کے متعلق قاعدہ یہ ہے کہ دودھ پلانے والی کے تمام رشتہ دار دودھ پینے والے کے بھی محرم ہو جاتے ہیں۔(فتح الباری)﴾
632۔رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا کہ کسی عورت کو اس کی پھوپھی یا خالہ کے ساتھ نکاح میں جمع کیا جائے۔(عن جابر رضی اللہ عنہ).... ....
﴿وضاحت:دو بہنوں یا پھو پھی بھتیجی اور خالہ بھانجی کا نکاح میں جمع کرنا منع ہے۔(فتح الباری)﴾
633۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا عورت سے مالداری،خاندانی وجاہت،حسن و جمال اور دین داری کے باعث نکاح کیا جاتا ہے تیرے دونوں ہاتھ خاک آلود ہوں تجھے کوئی دیندار عورت حاصل کرنی چاہیے۔
﴿وضاحت: عورت سے صرف حُسن کی بنا پر نکاح نہیں کرنا چاہیے ممکن ہے حسن ا س کے لئے باعث ہلاکت ہو اور نہ ہی صرف ما لداری دیکھ کر کسی عورت سے شادی کی جائے کیو نکہ ما ل و دولت سے دماغ خراب بھی ہو جاتا ہے دینداری کو بنیاد بنا کر نکاح کیا جائے(فتح الباری)﴾
634حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے نکاح شغا ر ( بٹا سٹا) سے منع فرمایا ہے۔نکاح شغار یہ ہے کہ ایک شخص اپنی بیٹی(یا بہن)کا نکاح اس شرط پر دوسرے سے کرے کہ وہ بھی اپنی بیٹی(یا بہن)کا نکاح اس سے کردے اور درمیان میں کوئی چیز بطور حق مہر نہ ہو۔
635۔حضرت علی رضی اللہ عنہ نے حضرت عبد اﷲ بن عباس رضی اللہ عنہ سے کہا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے نکاح متعہ اور
|