Maktaba Wahhabi

202 - 308
آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش ہوگئے۔اتنے میں مسلمانوں میں سے ایک فقیراور نادار وہاں سے گزرا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کہ اس کے متعلق تمہاری کیا رائے ہے؟انہوں نے کہا یہ اگر رشتہ مانگے تو انکار ہو،سفارش کرے تو منظور نہ ہو اور اگر بات کہے تو کوئی کان نہ د ھرے۔اس کے بعد رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔’’ تمام روئے زمین کے ایسے امیروں سے یہ فقیر بہتر ہے۔‘‘......﴿وضاحت:دو سری حدیث میں ہے کہ مسلمانوں میں غریب لوگ مالداروں سے پانچ سو برس پہلے جنت میں جائیں گے﴾ 628۔حضرت سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر (نحوست)کسی چیز میں ہوتی تو گھوڑے،عورت اور گھر میں ہوتی۔ ﴿وضاحت:یعنی نحوست نہ گھوڑے میں ہوتی ہے نہ ہی عورت میں اور نہ ہی گھرمیں ہوتی ہے۔ صحیح حدیث میں آچکا ہے کہ بد فالی لینا شرک ہے۔مثلاً باہر جاتے وقت کوئی کانا آدمی سامنے آگیا یا عورت یا بلی گزر گئی یا چھینک آگئی تو یہ سمجھنا کہ اب کام نہ ہو گا۔یہ ایک جاہلانہ خیال ہے جس کی دلیل عقل یا شرع سے با لکل نہیں ملتی ہے ﴾ 629۔ایک دفعہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا گیاآپ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کی بیٹی سے شادی کیوں نہیں کر لیتے؟تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔’’ وہ دودھ کے رشتے میں میری بھتیجی ہے ‘‘ (عن ابن عباس رضی اللہ عنہما ) 630حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہاکہ :۔ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں نو جوان تھے اور ہمیں کوئی چیز میسر نہیں تھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فر مایا:’’اے نوجوانوں کی جماعت تم میں سے جسے بھی نکاح کرنے کیلئے مالی طاقت ہو اسے نکاح کر لینا چاہیے کیونکہ یہ نظر کو نیچی رکھنے والا اور شرمگاہ کی حفاظت کرنے والا عمل ہے اور جو کوئی نکاح کی بو جہ غربت طاقت نہ رکھتا ہواسے چاہئے کہ روزہ رکھے کیو نکہ روزہ اس کی خواہشات نفسانی کو توڑ دیگا ‘‘ 631۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ایک شخص کی آواز سنی جو حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں آنے کی
Flag Counter