Maktaba Wahhabi

197 - 308
دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سواری پر سورۃ الفتح کی تلاوت فرما رہے تھے۔ ﴿وضاحت :قرآن پاک کی تلاوت بھی ذکرِالہی ہے آیت (ترجمہ) ’’وہ لوگ جو اللہ کا ذکر کرتے ہیں کھڑے ہوئے اور بیٹھے ہوئے اور اپنی کروٹوں کے بل(لیٹے ہوئے)‘‘ (3:191) کے تحت سواری پر بھی ذکرِالہی(تلاوت قرآن پاک) کرنا جائز ہے﴾ 613۔حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا(جب وہ بچے تھے) کہ میں نے محکم سورتیں رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں سب یاد کرلی تھیں،میں نے(سعید بن جبیر رضی اللہ عنہ سے) پوچھا کہ محکم سورتیں کون سی ہیں ؟ کہا کہ مفصل۔ ﴿وضاحت : سورۂ حجرات سے آخرقرآن تک مفصل سورتیں کہلاتیں ہیں۔اس سے معلوم ہوا کہ بچوں کو بچپن ہی سے دین کا علم سکھانا چاہیے کیونکہ ایسا بچہ والدین کیلئے صدقۂ جاریہ ہوتا ہے﴾ 614حضرت ابو مسعود انصاری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سورۂ بقرہ کی آخری دو آیتیں جو شخص رات کو سوتے وقت پڑھ لے گا تووہ اس کیلیے کافی ہوجائینگی۔ 615۔حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کس طرح قرأت کرتے تھے تو انہوں نے جواب دیا کہ خوب کھینچ کر پڑھتے پھر بسم ا ﷲ ا لرحمٰن ا لرحیم پڑھ کر سنائی کہ بسم ا ﷲ اور ا لرحمٰن اور ا لرحیم کھینچ کر پڑھا ﴿وضاحت : بسم ا ﷲ میں لام کو، رحمٰن میں میم کو اور رحیم میں ح کو کھینچ کر پڑھتے تھے﴾ 616۔حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے مخاطب ہو کر فرمایا: ’’ اے ابو موسیٰ آپ کو حضرت داؤد علیہ السلام کی خوش الحانی (اچھی آواز) میں سے حصہ دیا گیا ہے‘‘ ﴿وضاحت :حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ بڑے خوش الحان تھے۔ایک دفعہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے رات کو گذرتے وقت حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کو قرآن پڑھتے ہوئے سنا تو صبح ملاقات کے و قت آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی حو صلہ افزائی فرمائی۔(فتح الباری)﴾ 617۔حضرت عبد اﷲ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا کہ مجھ سے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مجھے قرآن مجید پڑھ کر
Flag Counter