Maktaba Wahhabi

196 - 308
باقی تمام زندگی(تقریباً) خدمتِ قرآن میں مصروف رہے﴾ 609۔حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ایک خاتون رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور کہا کہ انہوں نے اپنے آپ کو اﷲ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی رضا کیلئے ہبہ کردیا ہے۔ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اب مجھے عورتوں سے نکاح کی کوئی حاجت نہیں ہے۔ایک صاحب نے عرض کیا یا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم ! ان کا نکاح مجھ سے کردیں۔ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پھر انہیں (مہر میں )ایک کپڑا لاکر دے دو۔انہوں نے کہا کہ مجھے تو یہ بھی میسر نہیں ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ:۔’’ پھر انہیں کچھ تو دو چاہے ایک لوہے کی انگوٹھی ہی سہی۔‘‘ وہ اس پر بہت پریشان ہوئے(کیونکہ ان کے پاس یہ بھی نہ تھی) رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اچھا تم کو قرآن کتنا یاد ہے؟انہوں نے عرض کیا کہ فلاں فلاں سورتیں۔ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پھر میں نے تمہارا ان سے قرآن کی ان سورتوں پر نکاح کیا جو تمہیں یاد ہیں۔ ﴿وضاحت :آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن کی عظمت اس طرح سے ظاہر کی کہ وہ دنیا میں مال و دولت سے بھی افضل ہے اور آخرت کی عظمت تو ظاہر ہی ہے﴾ 610۔رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا حا فظ قرآن اس شخص کی طرح ہے جس نے اپنے اونٹ کی ٹانگ کو باندھ رکھا ہو اگر اس کی نگرانی کرتا رہے گا تو اسے روکے رکھے گا اور اگر آزاد چھوڑ دے گا تو وہ کہیں چلا جائے گا۔(عن ابن عمر رضی اللہ عنہما ) ﴿وضاحت : قرآن کریم کی تلاوت اگرہم ترک کر دیں تو بھول جائینگے اسلیئے کچھ نہ کچھ قرآن روزانہ پڑھتے رہنا ضروری ہے﴾ 611۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ قرآن کو ہمیشہ پڑھتے رہو اس لئے کہ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے قرآن نکل کر بھاگنے میں ان ا و نٹوں سے زیادہ تیز ہے جن کے پاؤں کی رسی کھل چکی ہو۔(عن ابی موسیٰ رضی اللہ عنہ) 612۔حضرت عبداﷲ بن مغفل رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کو فتح مکہ کے دن
Flag Counter