انکو سلام کیجئے۔‘‘ میں نے ان کو سلام کیا انہوں نے جواب دیا پھر دونوں کہنے لگے :۔ ’’مرحبا کیا اچھا بھائی ہے کیا اچھا پیغمبر ہے۔‘‘ پھر حضرت جبرئیل علیہ السلام مجھ کو لے کر اوپر چڑھے تیسرے آسمان پر پہنچے دروازہ کھلوایا وہاں بھی پوچھا گیا ’’کون ہے؟‘‘ ا نہوں نے کہا:۔ ’’ جبرئیل علیہ السلام ‘‘۔ اس نے پوچھا :۔’’تمہارے ساتھ اور کون ہے؟‘‘ ا نہوں نے کہا:۔’’ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘ پوچھا :۔’’کیا وہ بلائے گئے ہیں ؟‘‘ ا نہوں نے کہا : ’’ہاں ‘‘اندر سے فرشتہ کہنے لگا: ’’مرحبا خوب آئے‘‘اور دروازہ کھولا گیا۔ میں اندر پہنچا کیا دیکھتا ہوں حضرت یوسف علیہ السلام بیٹھے ہیں حضرت جبرئیل علیہ السلام نے کہا :۔’’ یہ یوسف علیہ السلام پیغمبر ہیں ان کو سلام کیجئے۔‘‘ میں نے سلام کیا انہوں نے جواب دیا پھر کہنے لگے’’ مرحبا کیا اچھا پیغمبر ہے‘‘ پھر جبرئیل علیہ السلام مجھ کو لے کر اور اوپر چڑھے یہاں تک کہ چوتھے آسمان پر۔ وہاں بھی دروازہ کھلوایا اندر سے پوچھا گیا:۔ ’’ کون؟‘‘ حضرت جبرئیل علیہ السلام نے جواب دیا:۔’’ جبریل علیہ السلام ‘‘ پوچھا:۔’’ تمہارے ساتھ اور کون ہے؟ ‘‘ انہوں نے کہا :۔’’ محمد صلی اللہ علیہ وسلم۔‘‘ پوچھا :۔’’کیا وہ بلائے گئے ہیں ؟‘‘ ا نہوں نے کہا:۔’’ ہاں ‘‘کہنے لگے:۔’’ مرحبا خوب آئے ‘‘اور دروازہ کھلا میں اندر گیا توحضرت ادریس علیہ السلام پیغمبر کو دیکھا حضرت جبرئیل علیہ السلام نے کہا:۔’’ یہ ادریس علیہ السلام ہیں ان کو سلام کیجئے۔‘‘ میں نے سلام کیا انہوں نے جواب دیا اور کہنے لگے :۔’’مرحبا کیا اچھا بھائی کیا اچھا پیغمبر ہے ‘‘پھر حضرت جبرئیل علیہ السلام مجھ کو لے کر اور اوپر چڑھے یہاں تک کہ پانچویں آسمان پر پہنچے وہاں بھی دروازہ کھلوایا اندر سے پوچھا گیا ’’کون؟‘‘ حضرت جبرئیل علیہ السلام نے جواب دیا :۔’’میں ہوں جبرئیل علیہ السلام ‘‘ پوچھا :۔’’تمہارے ساتھ اور کون ہے؟‘‘ انہوں نے کہا :۔’’محمد صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘پوچھا :۔ ’’کیا وہ بلائے گئے ہیں ؟ ‘‘ ا نہوں نے کہا’’ہاں ‘‘تب توکہنے لگے :۔’’مرحبا خوب آئے۔‘‘ جب میں اندر پہنچا تو حضرت ہارون علیہ السلام پیغمبر کو دیکھا حضرت جبرئیل علیہ السلام نے کہا:۔’’ یہ حضرت ہارون علیہ السلام ہیں ان کو سلام کیجئے‘‘ میں نے سلام کیا انہوں نے جواب دیا اور کہنے لگے :۔’’مرحبا کیا اچھا بھائی کیا اچھا پیغمبر ہے‘‘ پھر حضرت جبرئیل علیہ السلام مجھ کو لے کر اور اوپر چڑھے یہاں تک کہ چھٹے آسمان پر پہنچے دروازہ کھلوایا اندر سے پوچھا گیا ’’کون؟‘‘ جواب دیا:۔’’ جبرئیل علیہ السلام ‘‘ پوچھا:۔’’تمہارے ساتھ اور کون ہے؟‘‘ انہوں نے کہا:۔’’ محمد صلی اللہ علیہ وسلم |