بھی جنا۔(تفصیل کیلئے پڑھیے 11:64 اور شق ا لقمر کی تفصیل کیلئے پڑھیے 54:1) ﴾ 551۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ رضی اللہ عنہ سے معراج کی رات کا قصہ بیان کیا۔ فرمایا: ’’میں حطیم میں لیٹا ہوا تھا اتنے میں ایک آنے والا (حضرت جبریل علیہ السلام)آیا ا نہوں نے میرا سینہ چیر ڈالا حضرت قتادہ رضی اللہ عنہ نے کہا میں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے سنا وہ کہتے تھے یہاں سے یہاں تک۔ تو میں نے حضرت جارود رضی اللہ عنہ (ابن ابی سیرہ رضی اللہ عنہ)سے پوچھا جنہوں نے (حضرت انس رضی اللہ عنہ سے سنا) وہ کہتے تھے سینے کے سرے سے ناف تک۔ میرا دل نکالا پھر ایک سونے کا طشت لائے جو ایمان سے بھرا ہوا تھا اس سے میرا دل دھویا پھر اپنی جگہ رکھ دیا گیا۔ اسکے بعد ایک جانور لایا گیا (سفید) جو خچر سے ذرا نیچا اور گدھے سے کچھ اونچا تھا حضرت جارود رضی اللہ عنہ نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ’’ابو حمزہ یہ جانور براق (بجلی کی طرح چلنے والا) تھا؟ ا نہوں نے کہا: ہاں وہ قدم وہاں ڈالتا جہاں تک اس کی نگاہ پہنچتی تھی۔ میں اس پر سوار کیا گیا اور حضرت جبریل علیہ السلام مجھ کو لے چلے یہاں تک کہ نزدیک والے (پہلے) آسمان پر پہنچا حضرت جبرئیل علیہ السلام نے کہا دروازہ کھولو (اندر سے) پوچھا گیا: ’’کون ہے؟‘‘ حضرت جبرئیل علیہ السلام نے کہا:۔ ’’ میں ہوں جبرئیل علیہ السلام ‘‘۔ پوچھا :۔’’تمہارے ساتھ اور کون ہے ؟ ‘‘ ا نہوں نے کہا :’’ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘ پوچھا۔’’کیا یہ بلائے گئے ہیں ؟‘‘ انہوں نے کہا:۔’’ہاں ‘‘۔ تب اندر والے فرشتے نے کہا:۔ ’’مرحبا خوب آئے‘‘ ا ور د ر و ا زہ کھو لا گیا میں اند ر گیا دیکھا تو حضرت آدم علیہ السلام بیٹھے ہیں۔ حضرت جبرئیل علیہ السلام نے کہا:۔’’یہ تمہارے باپ آدم علیہ السلام ہیں ان کو سلام کیجئے ‘‘میں نے انکو سلام کیا انہوں نے جواب دیا پھر کہنے لگے:۔’’ مرحبا کیا اچھا بیٹا اور کیا اچھا پیغمبر ہے‘‘۔ پھر حضرت جبرئیل علیہ السلام (مجھ کو لے کر اور) اوپر چڑھے یہاں تک کہ دوسرے آسمان پر پہنچے وہاں بھی کہا :۔’’دروازہ کھولو پوچھا کون ہے؟‘‘ حضرت جبرئیل علیہ السلام نے کہا: میں ہوں جبرئیل علیہ السلام۔ پوچھا تمہارے ساتھ اور کون ہے؟ ا نہوں نے کہا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پوچھا :۔’’کیا وہ بلائے گئے ہیں ؟‘‘ ا نہوں نے کہا:۔’’ ہاں۔‘‘ اس وقت (اندر والا فرشتہ) کہنے لگا:’’ مرحبا خوب آئے‘‘ پھر دروازہ کھولا گیا میں اندر پہنچا۔ کیا دیکھتا ہوں حضرت یحییٰ علیہ السلام اور حضرت عیسیٰ علیہما السلام دونوں خالہ زاد بھائی بیٹھے ہیں۔ حضرت جبرئیل علیہ السلام نے کہا:۔’’ یہ یحییٰ علیہ السلام اور عیسیٰ علیہ السلام ہیں |