Maktaba Wahhabi

154 - 308
اَ لسَّلَامُ عَلَیْکَ اَیُّھَا ا لنَّبِیُّ وَ رَ حْمَۃُ ا للّٰہِ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا(درود میں)یوں کہا کر و : اَ للّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰیِ اِ بْرَا ھِیْمَ وَ عَلیٰ اٰلِ اِ بْرَا ھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ اَ للّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَا رَ کْتَ عَلٰیِ اِ بْرَاھِیْمَ وَ عَلٰی اٰلِ اِ بْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ (ترجمہ) : ’’یا اﷲ! رحم کریں محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی آل پر جیسے آپ نے رحم کیا تھا ابراہیم علیہ السلام اور ابراہیم علیہ السلام کی آل پر بیشک آپ خوبیوں والے بڑائی والے ہیں۔ یا اﷲ! اپنی برکت اتاریں محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی آل پر جیسے آپ نے برکت اتاری تھی ا براہیم علیہ السلام اور ا براہیم علیہ السلام کی آل پر بے شک آپ بڑی خوبیوں والے ہیں ‘‘ ﴿وضاحت: درودِ ابراہیمی نماز والا درود ہے یہی مسنون اور سب سے بہتر درود ہے ﴾ 502۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: ’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ کیلئے ان کلمات کے ذریعے پناہ طلب کیا کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ تمہارے جدّ امجد حضرت ابراہیم علیہ السلام بھی (اپنے دونوں بیٹوں)اسمٰعیل علیہ السلام اور اسحا ق علیہ السلام کیلئے انہیں کلمات سے پناہ طلب کیا کرتے تھے وہ کلمے یہ ہیں : اُ عِیْذُ کُمَا بِکَلِمَاتِ ا للّٰہِ ا لتَّامَّۃِ مِنْ کُلِّ شَیْطَانٍ وَّھَا مَّۃٍ وَّ مِنْ کُلِّ عَیْنٍ لَّا مَّۃِ (ترجمہ) ’’میں تم دونوں کواﷲ کے پورے کلموں کی پناہ میں دیتا ہوں ہر شیطان اور زہریلے کیڑے سے اور ہر بری آنکھ سے‘‘.....﴿وضاحت: معلوم ہوا کہ قرآن مجید اﷲ کا کلام ہے یعنی مخلوق نہیں ہے کیونکہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کسی بھی مخلوق کی پناہ نہیں لیتے تھے﴾ 503۔ حضرت مسروق رحمہ اللہ نے کہا کہ میں نے حضرت ام رومان رضی اللہ عنہ سے (جو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی والدہ تھیں)اس بہتان کا حال پوچھا جو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر عائد کیا گیا تھا تو انہوں نے کہا ہم دونوں (ماں
Flag Counter