Maktaba Wahhabi

144 - 308
ہیں۔ اتنے میں اس فرشتے نے مجھ کو سلام کیا اور کہنے لگا اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! اﷲ تعالیٰ نے مجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بھیجا ہے جو کہو میں کر دوں اگر کہو تو میں دونوں طرف جو پہاڑ ہیں ان (لوگوں)پر رکھ دوں (وہ سب چکنا چور ہو جائیں )۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (نہیں ایسا مت کرو) مجھے امید ہے (اگر یہ لوگ سیدھی راہ پر نہ آئے تو) ان کی اولاد میں سے اﷲ تعالیٰ ایسے لوگ پیدا کر دینگے جو اکیلے اﷲ تعالیٰ کی عبادت کریں گے اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرینگے۔ (عن عروہ رضی اللہ عنہ) ﴿وضاحت: ہمیں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس سنت مبارکہ پر عمل کرنا چاہیے اور اپنے رشتہ داروں اوردیگر مخالفین کوبھی معاف کرتے رہنا چاہیے اور تکالیف کے باوجود دعوت و تبلیغ کرتے رہنا چاہیے﴾ 471۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا ’’جو کوئی یہ کہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پروردگار کو دیکھا اس نے بڑی جھوٹی بات کہی البتہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت جبرئیل علیہ السلام کو (معراج کی رات میں)انکی اصلی صورت میں دیکھا تھا جنہوں نے آسمان کا کنارہ ڈھانپ لیا تھا ‘‘ 472۔ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ جب کوئی خاوند اپنی بیوی کو اپنے بستر پر بلائے وہ نہ آئے اور خاوند رات بھر اس پر ناراض رہے تو فرشتے صبح تک اس پر لعنت کرتے رہتے ہیں۔‘‘ (عن ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ).... ﴿وضاحت: معلوم ہوا کہ شوہر کی اطاعت بیوی کیلئے ضروری ہے۔ اطاعت نہ کرنے کی صورت میں بہت سے فسادات (لڑائی۔ طلاق وغیرہ) پیدا ہو سکتے ہیں۔ مزید معلومات کیلئے پڑھیے : ’’طلاق سے بچنے کے اسلامی طریقے ‘‘ ہماری کتاب ’’بیماریاں اور انکا علاج مع طب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم حصّہ پنجم ‘‘ ﴾ 473۔ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی مر جاتا ہے تو صبح اور شام (ہر روز) اس کو اس کا ٹھکانا (جہاں وہ آخرت میں رہے گا) دکھلایا جاتا ہے اگر بہشتی ہے تو بہشت۔ دوزخی ہے تو دوزخ۔ ‘‘ (عن ابن عمر رضی اللہ عنہما)....﴿وضاحت: جنت اور دوزخ اس وقت بھی موجود ہیں لیکن داخلہ قیامت کے دن ہو گا (فتح الباری)﴾
Flag Counter