Maktaba Wahhabi

136 - 308
جائے تو اس کیلئے بھی یہی فضیلت ہے﴾ 440۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص زرہ پہنے ہوئے آیا اور کہنے لگا: ’’اے اﷲ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں پہلے کافروں سے لڑوں یا پہلے مسلمان ہو جاؤں ‘‘؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’پہلے مسلمان ہو پھر لڑنا‘‘ وہ مسلمان ہو گیا پھر جہاد میں شریک ہوا یہاں تک کہ مارا گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’دیکھو اس نے عمل تو تھوڑا ہی کیا لیکن ثواب بہت پایا۔‘‘ (عن براء بن عازب رضی اللہ عنہ) ﴿وضاحت: ہر نیک کام کی قبولیت کے لئے پہلے مسلمان ہونا شرط ہے۔ غیر مسلم جو بھی نیکی کرے دنیا میں اس کا بدلہ اسے مل جاتا ہے اور آخرت میں اس کے لئے کچھ نہیں ﴾ 444۔ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اﷲ تعالیٰ کی راہ میں جس بندے کے پاؤں گرد آلود ہوں اس کو دوزخ کی آگ چھوئے گی بھی نہیں ‘‘ (عن ابی عبس رضی اللہ عنہ) 442۔ ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے جہاد میں جانے کی اجازت مانگی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’تم عورتوں کا جہاد حج کرنا ہے‘‘ (یعنی اسی میں تم کو جہاد کا ثواب ملے گا) (عن عائشہ بنت طلحہ رضی اللہ عنہا ) ﴿وضاحت: عورتیں جہاد میں شریک ہوں یا نہیں خلیفہِ وقت کی بصیرت پر موقوف ہے۔ انتہائی ضرورت کے وقت شرعی پردہ میں رہتے ہوئے خلیفہِ وقت عورتوں کو بھی مجاہدین کی متفرق خدمات کیلئے جہاد میں بلا سکتا ہے مثلاً پانی پلانے یا مرہم پٹی وغیرہ کیلئے ﴾ 443۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا روزانہ آدمی کے ہر ہر جوڑ پر صدقہ لازم ہے جو کوئی دو سرے کی مدد کرے یا اس کو جانور پر سوار کرا دے یا اس کا سامان اس پر لاد دے تو یہ بھی ایک صدقہ ہے اچھی بات کہنا، نماز کیلئے ایک ایک قدم جو اٹھائے یہ بھی صدقہ ہے۔ کسی کو راستہ بتلانا یہ بھی صدقہ ہے۔ (عن ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ ) 444۔ حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ اﷲ تعالیٰ کی راہ میں ایک دن (جہاد کے) مورچے پر رہنا ساری دنیا اور جو کچھ دنیا میں ہے اس سے بہتر ہے اور کسی کو کو ڑا
Flag Counter