کرنے کے بعد یہ کہتے ہیں :
’’یہ روایت منکر ہے کیوں کہ اس حدیث کو حبیب کے سوا دوسرے راویوں نے بھی ابو اسحاق سے موقوفاً روایت کیا ہے اور وہ حدیث (اس موقوف اسناد کے ساتھ) معروف ہے(ناکہ منکر)۔ ‘‘[1]
۵… شاذّ اور محفوظ
۱۔ شاذ کی تعریف:
الف:… لفظ ’’شَاذّ‘‘ ’’شَذَّ‘‘ فعل سے اسمِ فاعل کا صیغہ ہے۔ اور اس کا معنی الگ تھلگ ہونا اور تنہا رہ جانا ہے۔ پس ’’شاذ‘‘ کا معنی ’’جمہور سے الگ ہونے والا‘‘ ہے۔
ب:… اصطلاحی تعریف: (اصطلاحِ محدثین میں ) یہ وہ حدیث ہے جس کو ایک مقبول راوی اس حدیث کے خلاف روایت کرے جس کو اس سے مرتبہ میں فائق راوی نے روایت کیا ہو۔‘‘ [2]
۲۔ تعریف کی شرح:
’’مقبول‘‘ سے وہ راوی مراد ہے جو عادل ہو اور اس کا ضبط تام ہو یا عادل تو ہو چاہے ضبط کمزور ہو۔ اور اس سے فائق راوی سے مراد وہ راوی ہے جو ضبط کی زیادتی یا کثرتِ عدد یا دوسری وجوہ ترجیحات میں سے کسی ایک وجہ سے راوی مقبول سے زیادہ راجح ہو۔
اور اس کی وجہ یہ ہے کہ شاذ کی تعریف میں علماء کے متعدد اقوال ہیں مگر مذکورہ تعریف وہ ہے جسے حافظِ ابن حجر رحمہ اللہ نے پسند کیا ہے اور (اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے) یہ کہا ہے ’’اصطلاح کے اعتبار سے شاذ کی یہی تعریف معتمد اور معتبر ہے۔‘‘ [3]
۳۔ شذوذ کہاں واقع ہوتا ہے؟
شذوذ سند میں بھی ہوتا ہے اور متن میں بھی (اس اعتبار سے شاذ کی دو قسمیں بن جاتی ہیں ’’شَاذُ السَّنَدِ‘‘ اور ’’شَاذُ الْمَتْنِ‘‘ ذیل میں دونوں میں سے ہر ایک کی مثال پیش کی جاتی ہے)
الف:… سند میں شذوذ (یعنی شاذ السند) کی مثال: (اس کی مثال) وہ حدیث ہے جو ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ
|