Maktaba Wahhabi

42 - 90
{ الۗمّۗ Ǻ۝ۚتِلْكَ اٰيٰتُ الْكِتٰبِ الْحَكِيْمِ Ą۝ۙهُدًى وَّرَحْمَةً لِّلْمُحْسِنِيْنَ Ǽ۝ۙالَّذِيْنَ يُقِيْمُوْنَ الصَّلٰوةَ وَيُؤْتُوْنَ الزَّكٰوةَ وَهُمْ بِالْاٰخِرَةِ هُمْ يُوْقِنُوْنَ Ć ۝ۭاُولٰۗىِٕكَ عَلٰي هُدًى مِّنْ رَّبِّهِمْ وَاُولٰۗىِٕكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ Ĉ۝ }( سورۃ لقمان:1-5) ’’الم،یہ کتاب حکیم کی آیات ہیں ان نیک بندوں کے لئے ہدایت اور رحمت جو نماز قائم کرتے ہیں، زکاۃدیتے ہیں،یہی لوگ اپنے رب کی طرف سے راہ راست پر ہیں،اور یہی فلاح پانے والے ہیں۔‘‘ مسئلہ نمبر:25 اقتدار حاصل ہونے کے بعد نظام زکاۃکا نفاذ فرض ہے۔ [اَلَّذِيْنَ اِنْ مَّكَّنّٰهُمْ فِي الْاَرْضِ اَقَامُوا الصَّلٰوةَ وَاٰتَوُا الزَّكٰوةَ وَاَمَرُوْا بِالْمَعْرُوْفِ وَنَهَوْا عَنِ الْمُنْكَرِ ۭ وَلِلّٰهِ عَاقِبَةُ الْاُمُوْرِ 41؀}(سورہ حج، :41) ’’یہ وہ لوگ ہیں جنہیں اگر ہم زمین میں اقتدار بخشیں تو نماز قائم کریں گے،زکاۃدیں گے،نیکی کا حکم دیں گے اور برائی سے منع کریں گے تمام معاملات کا انجام تو بس اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے۔‘‘ مسئلہ نمبر:26 نماز اور زکاۃادا کرنے والے ایماندار لوگوں کو ہی مساجد آباد کرنے کی سعادت حاصل ہوتی ہے۔ [اِنَّمَا يَعْمُرُ مَسٰجِدَ اللّٰهِ مَنْ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ وَاَقَامَ الصَّلٰوةَ وَاٰتَى الزَّكٰوةَ وَلَمْ يَخْشَ اِلَّا اللّٰهَ فَعَسٰٓى اُولٰۗىِٕكَ اَنْ يَّكُوْنُوْا مِنَ الْمُهْتَدِيْنَ 18؀}(سورۃ توبہ: 18) ’’اللہ تعالیٰ کی مسجدوں کے آبادکار تو وہی لوگ ہو سکتے ہیں جو اللہ تعالیٰ اور روز آخر کو مانیں،نماز قائم کریں،زکاۃدیں اور اللہ کے سوا کسی سے نہ ڈریں،انہی سے یہ توقع ہے کہ سیدھی راہ پر چلیں گے۔‘‘ مسئلہ نمبر:27 زکاۃادا کرنے والے قیامت کے دن ہر قسم کے خوف اور غم سے محفوظ ہوں گے۔
Flag Counter