Maktaba Wahhabi

41 - 292
بحث دوم خبر آحاد کا بیان ۱۔ خبر آحاد کی تعریف: لغوی تعریف: … لفظ ’’آحاد‘‘ یہ ’’اَحَد‘‘ بمعنی واحد کی جمع ہے۔ چناں چہ ’’خبر واحد‘‘ لغت میں اس حدیث کو کہیں گے جس کو روایت کرنے والے افراد ایک ایک ہوں ۔ اصطلاحی تعریف: … اصطلاح میں ’’خبر واحد‘‘ اس حدیث کو کہتے ہیں جس میں ’’خبرِ متواتر‘‘ کی شروط نہ پائی جاتی ہوں ۔ [1] ۲۔ خبر واحد کا حکم: خبر واحد کا حکم یہ ہے کہ ایسی حدیث ’’علمِ نظری‘‘ کا فائدہ دیتی ہے۔ یعنی خبر واحد سے وہ علم حاصل ہوتا ہے جو (اپنی افادیت میں ) نظر و استدلال پر موقوف ہوتا ہے۔[2] خبر واحد کی الگ الگ اعتبار سے دو اقسام ہوتی ہیں ۔ ہم عنقریب ان دونوں قسموں کو فصل دوم میں ذکر کریں گے۔ فصل دوم خبر آحاد کی تقسیمات خبر واحد کی دو اقسام اس میں دو مباحث ہیں : (خبر واحد میں دو اقسام جاری ہوتی ہیں ، جنہیں ان دو مباحث میں بیان کیا جاتا ہے) بحث اوّل: …خبر واحد کی عددِ طرق(یعنی نقل) کے اعتبار سے تقسیم۔ بحث دوم: …خبر واحد کی قوت و ضعف کے اعتبار سے تقسیم۔
Flag Counter