Maktaba Wahhabi

260 - 292
۵… روایۃ الابناء عن الآباء یعنی بیٹوں کا باپوں سے روایت کرنا ۱۔ روایۃ الابناء عن الآباء کی تعریف: یہ کسی حدیث کی سند میں اس بات کا پایا جانا ہے کہ بیٹا صرف اپنے باپ سے یا اپنے باپ کے واسطے سے اپنے دادا سے (یا اس سے بھی اوپر کے دادا سے) حدیث روایت کر رہا ہو۔ ۲۔ ’’روایۃ الابناء عن الآباء‘‘ کی سب سے اہم نوع: اس کی سب سے اہم قسم وہ ہے جس میں باپ یا دادا کا نام مذکور نہ ہو کیوں کہ اس میں باپ یا دادا کے نام کی معرفت کے لیے تحقیق و تفتیش کی ضرورت ہوتی ہے۔[1] ۳۔ انواع: اس کی دو اقسام ہیں : الف:… راوی صرف اپنے باپ سے روایت کرے اور بس۔ (یعنی دادا سے روایت نہ کرے) اور یہی قسم اکثر ہے۔ اس کی مثال جیسے ابوالعشراء کا اپنے باپ سے روایت کرنا۔[2] ب: …راوی اپنے باپ کے واسطہ سے دادا سے یا باپ کے واسطہ سے دادا اور اوپر کے دادا سے روایت کرے۔[3] اس کی مثال عمرو بن شعیب کا اپنے باپ کے واسطہ سے دادا سے روایت کرنا ہے۔[4] ۴۔ فوائد: (محدثین نے ’’روایۃ الابناء عن الآباء‘‘ کے متعدد فوائد بیان کیے ہیں ۔ جن میں سے چند کو ذیل میں درج کیا جاتا ہے): الف:… (اس علم کا پہلا فائدہ یہ ہے کہ) جب (سند حدیث میں ) راوی کے باپ یا دادا کے نام کی صراحت نہ
Flag Counter