Maktaba Wahhabi

56 - 292
بحث دوم خبر واحد کی قوت و ضعف کے اعتبار سے تقسیم[1] خبر واحد کی تینوں قسمیں ’’مشہور، عزیز اور غریب‘‘ اپنی قوّت اور ضعف کے اعتبار سے (آگے مزید) دو قسموں میں تقسیم ہوتی ہیں ، جو یہ ہیں : الف: …مقبول :(حدیث مقبول کی تعریف) یہ (ہے کہ یہ ) وہ حدیث ہے جس کی خبر دینے والے کا صدق راجح ہو۔ [2] حدیث مقبول کا حکم: حدیث مقبول کا حکم یہ ہے اسے (مسائلِ شرعیہ میں ) دلیل بنانا اور اس پر عمل کرنا واجب ہے۔ ب: …مردود: (مردود کا لغوی معنی ردّ کیا ہوا ہے۔ یعنی وہ حدیث جسے رد کر دیا جائے اور لوٹا دیا جائے) اور (اصطلاح میں ) مردود وہ حدیث ہے جس کی خبر دینے والے کا صدق راجح نہ ہو۔[3] حدیث مردود کا حکم: حدیث مردود کو (احکام شرعیہ میں ) نہ تو دلیل بنایا جاتا ہے اور نہ اس پر عمل کرنا واجب ہی ہوتا ہے۔ حدیث مقبول اور مردود میں سے ہر ایک کی اقسام بھی ہیں اور (متعلقہ) تفاصیل بھی۔ ان شاء اللہ ہم ان کو دو مستقل ’’مطالب‘‘ میں بیان کریں گے۔ [4]
Flag Counter