ج:… اور تیسری شرط یہ ہے کہ ضعیف حدیث پر عمل کرنے والا عمل کرتے وقت اس کے ثبوت کا اعتقاد نہ رکھتا ہو (کہ یہ حدیث قطعیت کے ساتھ ثابت ہے اور اس پر عمل کرنا واجب ہے) بلکہ احتیاط کا اعتقاد رکھتا ہو۔ [1]
۷۔ وہ مشہور تصنیفات جن میں احادیثِ ضعیفہ پائی جاتی ہیں :
وہ کتابیں جو لکھی ہی اس غرض سے گئی ہیں کہ ان میں ضعیف احادیث کو جمع کیا جائے ان میں سے چند ایک یہ ہیں :
۱۔ ’’کتاب الضعفاء‘‘ : یہ امام ابن حِبّان کی تصنیف ہے۔
۲۔ ’’میزان الاعتدال‘‘: یہ علامہ ذہبی کی علمی یادگار ہے۔ ان دونوں معروف کتب میں ان کے مؤلفین نے ان ضعیف احادیث کی مثالیں ذکر کی ہیں جو اپنے رواۃ کے ضعف کی وجہ سے ضعیف قرار دی گئی ہیں ۔
ب: …وہ کتابیں جن میں ضعیف احادیث کی کسی نوع کو جمع کیا گیا ہے: (یہ وہ کتابیں ہیں جن میں ان کے مؤلفین نے ضعیف حدیث کی کسی خاص نوع کو جمع کیا ہے) مثلاً مرسل، معلل اور مدرج احادیث وغیرہ۔ جیسے
۱۔ کتاب المراسیل: یہ امام ابو داؤد رحمہ اللہ کی تصنیف ہے۔
۲۔ کتاب العلل: جس کے مصنّف امام دارقطنی رحمہ اللہ ہیں ۔[2]
|