بنیادی تعریفات
(یا مبادیاتِ فن)
۱۔ عِلْمُ الْمُصْطَلَحِ:
یہ ان بنیادی اصول و قواعد اور ضوابط کا علم ہے جن کے ذریعے سند و متن (یا دوسرے لفظوں میں راوی اور مروی) کے ان احوال کا علم ہوتا ہے جن کی بِنا پر حدیث کو ردّ یا قبول کیا جاتا ہے۔
۲۔ موضوع:
اس علم و فن کا موضوع مقبول اور مردود ہونے کے اعتبار سے ’’سند اور متن‘‘ ہے۔
۳۔ ثمرہ:
اس علم کا ثمرہ اور نتیجہ یہ ہے کہ صحیح احادیث کو سقیم احادیث سے ممتاز کرنے اور پہچاننے کا ملکہ پیدا ہو جاتا ہے۔(جس سے لائقِ عمل اور غیر لائقِ عمل احادیث میں امتیاز حاصل ہو جاتا ہے)۔
۴۔ الحدیث:
معني لغوي:…نیا(اور گفتگو اور بات چیت) اور اس کی جمع ’’احادیث‘‘ آتی ہے جو خلافِ قیاس ہے۔[1]
معني اصطلاحي: …وہ قول یا فعل یا تقریر یا حال جس کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف نسبت ہو اسے اصطلاح میں حدیث کہتے ہیں ۔ [2]
|