Maktaba Wahhabi

34 - 292
۱۔ اکثر محدثین کے نزدیک یہ محدث کا مترادف اور ہم معنی ہے۔ ۲۔ اور ایک قول یہ ہے کہ حافظ کا درجہ محدّث سے بلند ہوتا ہے اور اسے محدثین کے ہر طبقہ[1]کی بابت معلومات غیر معلومات سے زیادہ ہوتی ہیں ۔ ۱۴۔ اَلْحَاکِمُ حاکم اس محدِّث کو کہتے ہیں جس کے علم میں سب احادیث ہوں اور (احادیث سے اس کی واقفیت اتنی جامع ہو کہ) بہت کم احادیث اس کے دائرہ معلومات سے باہر ہوں ۔ مشقی سوالات درج ذیل سوالات کے جواب دیں ۔ ۱۔ علم مصطلح الحدیث کی ایجاد اور اس پر گزرنے والے مختلف احوال کامختصر جائزہ لیں ؟ ۲۔ اخبار و حدیث کو لینے کے متعلق ایک آیت اور ایک حدیث بیان کریں نیز صحابہ و تابعین کسی حدیث کو لینے کے لیے کن احتیاطی امور سے کام لیتے تھے؟ ۳۔ حفاظت حدیث کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ ۴۔ علم المصطلح کے فن میں سب سے پہلے کے کسی مصنف اور ان کی تصنیف کا نام بتائیں ؟ ۵۔ علم المصطلح میں لکھی جانے والی مشہور تصنیفات کا تعارف بیان کریں ؟(کم از کم دس کا) ۶۔ درج ذیل اصطلاحات کی تعریف بیان کریں : علم المصطلح، الخبر،السند،المسند مناسب الفاظ لکھ کر خالی جگہ پر کریں ۔ ۱۔ ابوعبداللہ محمد بن عبداللہ کی کتاب کا نام …… ہے۔ (معرفۃ علوم الحدیث، علوم الحدیث، قواعد الحدیث)
Flag Counter