مقصد دوم
خبر مقبول کی معمول بہ اور غیر معمول بہ ہونے کے اعتبار سے تقسیم
(عمل کے اعتبار سے) خبر واحد مقبول کی دو قسمیں ہیں ۔ معمول بہ اور غیر معمول بہ۔ اور خبر واحد کی اس تقسیم سے علم حدیث کی انواع میں دو (مستقل) انواع نکلتی ہیں جو یہ ہیں :
حدیث مُحکَم اور مُختَلِف الحدیث
ناسخ اور منسوخ[1]
(اب ذیل میں ان دونوں اقسام کو بالتفصیل بیان کیا جاتا ہے)
۱… حدیث محکم اور مختلف الحدیث[2]
۱۔ محکم کی تعریف:
الف:… لغوی تعریف: لفظ ’’مُحْکَم‘‘ ’’اَحْکَمَ۔ یُحکِمُ‘‘ (صحیح از بابِ افعال) سے ’’مفعول‘‘ کا صیغہ ہے جو اَتْقَنَ کے معنی میں ہے جس کا مطلب ہے مضبوط اور پختہ کرنا (یعنی لغوی اعتبار سے محکم خبر واحد کی وہ قسم ہے جو ہر قسم کے تعارض سے محفوظ ، مضبوط اور پختہ ہو)۔
ب: …اصطلاحی تعریف: محکم وہ حدیث مقبول ہے جو اپنے جیسی کسی حدیث کے معارضہ سے محفوظ اور سلامت ہو۔‘‘ [3]
(رب تعالیٰ کی مشیت سے) اکثر احادیث(کا یہی حال ہے اور وہ) اسی قسم کی ہیں (کہ ان کا کسی دوسری حدیث
|