Maktaba Wahhabi

92 - 292
د: …اجماع کی دلالت سے[1] : جیسے ابوداؤد کی یہ حدیث، کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’جو شراب پئے اس کو کوڑے لگاؤ اور (اسی طرح تین مرتبہ تک کوڑے لگاؤ اور) اگر وہ (پھر بھی باز نہ آئے اور) چوتھی مرتبہ (بھی) شراب پئے تو(اب) سے جان سے مارڈالو۔‘‘ [2] امام نووی رحمہ اللہ (اس حدیث کے منسوخ ہونے کی صراحت کرتے ہوئے) فرماتے ہیں : ’’(حضراتِ صحابہ رضی اللہ عنہم کا اس کے خلاف پر) اجماع اس حدیث (کے حکم) کے منسوخ ہونے پر دلالت کرتا ہے۔‘‘ (لیکن یاد رہے کہ) اجماع نہ تو خود ’’ناسخ‘‘ ہوتا ہے اور نہ ’’منسوخ‘‘ بلکہ ’’نسخ کی دلیل‘‘ ہوتا ہے۔ ۴۔ ناسخ و منسوخ پر لکھی جانے والی مشہور کتب: الف: …اَلْاِعْتِبَارُ فِی النَّاسِخِ وَ الْمَنْسُوْخِ مِنَ الآثَارِ: یہ امام ابوبکر محمد بن موسیٰ حازمی رحمہ اللہ متوفی ۵۸۴ھ کی تصنیف ہے۔ ب: …اَلنَّاسِخُ وَالْمَنْسُوْخُ: یہ امام احمد رحمہ اللہ متوفی ۲۴۱ ھ کی تالیفِ لطیف ہے۔ ج: … تَجْرِیْدُ الْاَحَادِیْثِ الْمَنْسُوْخَۃِ: اس کے مصنف ابن جوزی رحمہ اللہ متوفی ۵۹۷ھ ہیں ۔ مشقی سوالات درج ذیل سوالات کے جواب دیں ۔ ۱۔ محتف بالقرائن سے کون سی حدیث مراد ہوتی ہے؟ نیز قرائن کی بھی وضاحت کیجیے۔ ۲۔ مندرجہ ذیل اصطلاحات کی وضاحت کیجیے: حدیث محکم ،مختلف الحدیث ۳۔ ’’لا عدوی ولا طیر ہ ‘‘اور حدیث ’’کوڑھی سے اس طرح بھاگو جیسے شیر سے بھاگتے ہو‘‘میں جمع و تطبیق کی صورت بیان کریں ۔ ۴۔ دو مقبول احادیث میں تعارض کیوں کر پیدا کیا جاسکتا ہے؟ ۵۔ مختلف الحدیث میں لکھی جانے والی پہلی کتاب کا نام کیا ہے اور اس فن کا آغاز کس نے کیا؟ ۶۔ ’’اجماع نہ تو خود ’’ناسخ‘‘ ہوتا ہے اور نہ ’’منسوخ‘‘ بلکہ ’’نسخ کی دلیل‘‘ ہوتا ہے‘‘ اس جملہ کی وضاحت کیجیے۔ ۷۔ ناسخ و منسوخ میں کس امام کو امتیازی مقام حاصل ہے اور امام احمد نے ان کے بارے میں کیا کہا ہے؟
Flag Counter