Maktaba Wahhabi

134 - 292
چہار دانگ عالم میں اپنا نور پھیلانے کے لیے ان جھوٹوں اور دجالوں کی محتاج نہیں ۔ یقینا یہ گمان فاسد اہل اسلام کے اجماع کے خلاف ہے [1] اور امام الحرمین شیخ ابو محمد جوینی تو اس باب میں اسقدر مبالغہ فرمایا کرتے تھے کہ وہ ان جعل سازوں کو بالیقین کافر کہتے تھے۔[2] ۸۔ بعض مفسرین کا غلطی سے اپنی تفاسیر میں موضوع احادیث شامل کرنا: بعض مفسرین نے اس غلطی کا ارتکاب کیا کہ انہوں نے بعض موضوع احادیث کو ان کے وضع پر صراحت کیے بغیر، اپنی تفاسیر میں شامل کرلیا خصوصاً ، وہ احادیث جو قرآنِ کریم کی ہر ہر سورت کے فضائل کی بابت حضرتِ ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کی طرف منسوب ہیں ۔ ایسے متساہل مفسرین میں سے چند ایک کے نام یہ ہیں : (۱) ثعلبی (۲) واحدی (۳) زمخشری (۴) بیضاوی (۵) اور شوکانی[3] ۹۔ موضوع احادیث پر مشہور تالیفات: الف: …’’کتاب الموضوعات‘‘ یہ عبدالرحمن ابن جوزی رحمہ اللہ متوفی ۵۶۰ھ کی یادگار تصنیف ہے اور اس فن میں قدیم ترین کتاب ہے (جس کو مصدرِ اوّل کہنا بے جا نہ ہو گا) البتہ ابن جوزی رحمہ اللہ بعض احادیث پر وضع کا حکم لگانے
Flag Counter