Maktaba Wahhabi

96 - 169
حالانکہ یہ اس طرح تھا کہ اس کے بائیں ہاتھ کو معلوم نہ ہو جو اس کے دائیں ہاتھ نے خرچ کیا جیسا کہ امام بخاری نے روایت کیا، نیز امام مسلم نے بھی اس حدیث کی اپنی دو روایتوں میں سے ایک میں اسی طرح بیان کیا ہے۔ قلب میں سے یہ بھی ہے کہ کسی متن کی سند لے لی جائے اور اسے دوسرے متن پر رکھ دیا جائے اس سند کا متن لیا جائے اور اسے دوسری سند کے ساتھ رکھ دیا جائے جیسا کہ اہل بغداد نے امیرالمومنین فی الحدیث امام بخاری کے ساتھ کیا تھا۔ اس واقعہ کو خطیب نے اپنی تاریخ اور ابن حجر نے النکت علی ابن الصلاح میں ذکر کیا ہے۔ (یہ واقعہ محل نظر ہے۔ [ابو سفیان]) ٭٭٭
Flag Counter