Maktaba Wahhabi

53 - 169
کے مطابق اس اضافے کا حکم قبول کرنا ہے۔ متن میں اس کی مثال وہ حدیث ہے جسے امام مسلم وغیرہ نے محمد بن سیرین کے واسطے سے وہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ’’ولوغ الکلب‘‘ والی حدیث میں ’’اولاہن بالتراب‘‘ (ان ساتوں میں سے پہلی مرتبہ مٹی کے ساتھ دھونا) کا اضافہ بیان کرتے ہیں۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے بیان کرنے والے بقیہ ثقہ راویوں کی روایت مٹی والی زیادتی سے خالی ہے۔ لہٰذا یہ اضافہ دیگر ثقات کی مطلق روایت کو مقید کرنے والا ہے۔ ٭٭٭
Flag Counter