Maktaba Wahhabi

76 - 378
سیّدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بے حد جلیل القدراور حسن و جمال کی حامل تھیں ۔ سیّدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب ان سے نکاح کیا تو مجھے ان کے حسن وجمال کی وجہ سے بے پناہ رشک ہوا۔[1] سیّدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بے حد شریف النسب اور اونچے خاندان سے تعلق رکھتی تھیں ۔ آپ نے ازواجِ مطہرات میں سے سب سے آخر میں وفات پائی۔ آپ حضرت حسین رضی اللہ عنہما کے کربلا میں شہادت پانے تک زندہ رہیں ۔ سیّدنا حسین رضی اللہ عنہما کی شہادت کی خبر سن کر مارے غم کے آپ پر سکتہ طاری ہوگیا اور غش کھا کر گر پڑیں ۔ آپ نے سیّدنا حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کا بے پناہ غم کیا اور بالآخر اسی غم نے آپ کی جان لے لی اور اس جانکاہ حادثہ کے کچھ عرصہ بعد ہی انتقال فرما کر جوارِ رحمت الٰہی میں جابسیں ۔ رضی اللّٰہ عنہا وارضاھا۔ آپ کی تاریخ وفات میں بے حد اختلاف ہے۔ حافظ ابن حجر عسقلانی نے الاصابۃ اور تقریب میں ۶۲ ھ کو راجح قول قرار دیا ہے۔
Flag Counter