Maktaba Wahhabi

272 - 378
جناب حسن رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا کہ یہ ابو ذر کہتے ہیں کہ: ’’مجھے فقر غنا سے زیادہ محبوب ہے۔ مرض صحت سے زیادہ پسند ہے۔‘‘ تو آپ نے فرمایا: ’’اللہ ابو ذر پر رحم کرے۔ البتہ میں یہ کہتا ہوں کہ جو اللہ کے حسن اختیار پر بھروسہ کرتا ہے اسے کسی چیز کی تمنا نہیں رہتی۔‘‘[1] اخیر میں عرض یہ ہے کہ میں نے اہل بیت کے عظماء کی نافع سیرت پیش کی اور میری تمنا یہ ہے کہ ہم ان کی سیرت کے تذکرے سے منتفع ہوں ۔ اللہ ساداتِ اہل بیت کرام پر رحم کرے، ان سے راضی ہو امہات المومنین، اصحاب خاتم الانبیاء والمرسلین سے راضی ہو۔ اے اللہ درود وسلام بھیج محمد پر، ان کی آل پر ازواج و ذریت پر جیسا کہ تو نے سلامتی بھیجی آلِ ابراہیم پر اور برکت نازل فرما محمد پر، ان کی آل اور ذریت و ازواج پر جیسا کہ تو نے برکت نازل فرمائی آلِ ابراہیم پر بے شک تو لائق تعریف اور بزرگ و برتر ہے۔ اے اللہ! ہم گواہی دیتے ہیں کہ ہمیں اپنے پیغمبر جناب محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آل سے، اہل بیت سے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کرام سے محبت ہے اے ارحم الراحمین تو ہمیں اپنے عزت کے گھر جنت میں ان کے ساتھ جمع کر دے۔ اے اللہ! مومن مردوں اور عورتوں کی بخشش فرما زندوں کی بھی اور مردوں کی بھی۔ اے اہل اللہ! اہل اسلام کی قبروں کو منور فرما۔ زندوں کو بخش دے۔ ان کے امور آسان فرما۔ اے اللہ! توبہ کرنے والوں کی توبہ قبول فرما گناہ گاروں کے گناہ بخش دے۔ بیماروں کو شفا دے۔ یہ سب اپنی رحمت سے مرحمت فرما۔ اے ارحم الراحمین!
Flag Counter