Maktaba Wahhabi

259 - 378
کہ اس کے سامنے حاجتیں رکھی جائیں ۔‘‘ [1] آپ یہ دعا مانگا کرتے تھے: ’’اے اللہ تو میری اپنی اس آنکھ سے حفاظت کر جو سوتی نہیں ۔ اس پناہ میں رکھ جس کو کوئی توڑ نہیں سکتا۔ اپنی قدرت سے میری حفاظت کر۔ مجھے ہلاک نہ کرنا کہ تو میری امید ہے۔ اے میرے رب! تو نے مجھ پر بے بہا نعمتیں برسائیں پر میں نے کم شکر کیا۔ تو نے مجھے بارہا آزمایا پر میں نے تھوڑا صبر کیا۔ اے وہ ذات جو مجھے گناہ کرتے دیکھ کر بھی رسوا نہیں کرتی۔ اے بے حساب نعمتوں والے، اے نہ ختم ہونے والی نیکی کرنے والے! تو میرے دین پر میری دنیا کے ذریعے میری مدد کر اور تقویٰ کے ذریعے میری آخرت پر میری مدد کر۔ اے وہ ذات جس کو گناہوں سے کوئی نقصان نہیں ۔ مغفرت کرنے سے کوئی گھاٹا نہیں ۔ تو مجھے وہ بخش دے جو تجھے نقصان نہیں دیتا اور وہ عطا فرما جس سے تجھے گھاٹا نہیں ۔ اے بہت دینے والے! میں تجھ سے جلد کشائش، صبر جمیل اور ہر مصیبت سے عافیت اور ہر نعمت پر شکر کی توفیق مانگتا ہوں ۔‘‘ [2]
Flag Counter