Maktaba Wahhabi

159 - 378
ہزار) تائب ہوگئے۔ جب کہ چار ہزار خارجی اپنی بدعت پر اڑے رہے اور امیر المومنین سیّدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ برسر پیکار رہے اور اسی بدعت و گمراہی پر مارے گئے۔ [1] یہیں سے ہمارے سامنے یہ بات بھی خوب روشن ہو کر آگئی کہ جنابِ علی رضی اللہ عنہ کو مسلمانوں کی وحدت اور ان کی شیراز بندی، کی کس قدر حرص تھی۔ چنانچہ آپ نے خوارج کے ساتھ قتال کرنے میں خود پہل نہ کی تھی جب تک کہ وہ خود لڑنے کے لیے باہر نہ نکلے یا انہوں نے اپنی بدعت کے ذریعے مسلمانوں کو ایذاء نہ دی تھی۔ یہی بات خود جنابِ ابن عباس رضی اللہ عنہ کے سامنے بھی تھی کہ آپ نے آخری وقت تک افہام وتفہیم کی بھر پور کوشش کی۔ اور ان کے شبہات دور کرکے انہیں حق پر لے آنے کے لیے پورا زور خرچ کر دیا۔
Flag Counter