Maktaba Wahhabi

227 - 259
اور فرمایا: ﴿وَيَعْبُدُونَ مِن دُونِ اللّٰهِ مَا لَا يَضُرُّهُمْ وَلَا يَنفَعُهُمْ وَيَقُولُونَ هَـٰؤُلَاءِ شُفَعَاؤُنَا عِندَ اللّٰهِ ۚ قُلْ أَتُنَبِّئُونَ اللّٰهَ بِمَا لَا يَعْلَمُ فِي السَّمَاوَاتِ وَلَا فِي الْأَرْضِ ۚ سُبْحَانَهُ وَتَعَالَىٰ عَمَّا يُشْرِكُونَ﴾ ’’اور یہ لوگ اللہ کو چھوڑ کر ایسی چیزوں کی عبادت کرتے ہیں، جو ان کو ضرر پہنچا سکیں نہ نفع پہنچاسکیں اور کہتے ہیں کہ یہ اللہ کے پاس ہمارے سفارشی ہیں۔ آپ کہہ دیجیے کہ کیا تم اللہ کو ایسی چیز کی خبر دیتے ہو جو اللہ تعالیٰ کو معلوم نہیں، آسمانوں میں نہ زمین میں؟ وہ پاک اور برتر ہے ان لوگوں کے شرک سے۔‘‘[1] اور سورۂ یٰسٓ میں ایک صالح شخص کا قول نقل کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿وَمَا لِيَ لَا أَعْبُدُ الَّذِي فَطَرَنِي وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ ﴿٢٢﴾ أَأَتَّخِذُ مِن دُونِهِ آلِهَةً إِن يُرِدْنِ الرَّحْمَـٰنُ بِضُرٍّ لَّا تُغْنِ عَنِّي شَفَاعَتُهُمْ شَيْئًا وَلَا يُنقِذُونِ ﴿٢٣﴾ إِنِّي إِذًا لَّفِي ضَلَالٍ مُّبِينٍ ﴿٢٤﴾ إِنِّي آمَنتُ بِرَبِّكُمْ فَاسْمَعُونِ﴾ ’’اور مجھے کیا ہوگیا ہے کہ میں اس کی عبادت نہ کروں جس نے مجھے پیدا کیا؟ اور تم سب اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے۔ کیا میں اسے چھوڑ کر ایسوں کو معبود بناؤں کہ اگر اللہ رحمن مجھے کوئی نقصان پہنچانا چاہے تو ان کی سفارش مجھے کچھ نفع نہ پہنچاسکے اور نہ وہ مجھے بچاسکیں؟ پھر تو میں یقینا کھلی گمراہی میں ہوں۔ میری سنو! میں تو سچے دل سے تم سب کے رب پر ایمان لاچکا۔‘‘[2] اور فرمایا: ﴿وَأَنذِرْ بِهِ الَّذِينَ يَخَافُونَ أَن يُحْشَرُوا إِلَىٰ رَبِّهِمْ ۙ لَيْسَ لَهُم مِّن دُونِهِ وَلِيٌّ
Flag Counter