Maktaba Wahhabi

158 - 259
ہیں، اگرچہ ان پر عمل نہ کیا جائے۔ (3)۔ تیسری قسم ان محمود ومستحسن امور کی ہے جن کے حصول میں اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی اعانت بھی کرتا ہے۔ پہلی قسم، اعانت الٰہی سے متعلق ہے، دوسری اس کی عبادت سے اور تیسری میں بندے کے لیے عبادت اور اعانت دونوں جمع کردی گئی ہیں اور یہی سب سے بڑی چیز ہے۔ اسی لیے اللہ تعالیٰ نے مومنین کو دعا سکھائی ہے کہ وہ کہیں:﴿ اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ﴾ پس اگر غیرمباح دعا اثرپیدا کردے تو سمجھ لینا چاہیے کہ وہ باب اعانت سے ہے نہ کہ باب عبادت سے اور اس میں تمام کفار وفساق اور منافقین کی دعائیں بھی برابر ہیں۔ اسی لیے اللہ تعالیٰ نے مریم علیہا السلام کے متعلق فرمایا: ’’اس نے اپنے رب کے کلمات اور اس کی کتابوں کی تصدیق کی۔‘‘ [1] اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی رب کے کلمات کے ساتھ دعا مانگا کرتے تھے جن سے کوئی نیک وبد تجاوز نہیں کرسکتا۔ [2]
Flag Counter