Maktaba Wahhabi

264 - 277
’’بیشک میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے شراب کی بابت سوال کیا ؛ تو آپ نے اس سے منع کیا اور شراب بنانے کوحرام کہا۔میں نے کہا: میں تو صرف دوائی کے لیے بناتا ہوں۔‘‘ تو آپ نے ارشاد فرمایا: ’’بلاشک و شبہ اس میں کوئی دوائی نہیں ہوتی ؛ بلکہ وہ تو محض بیماری ہے۔‘‘ [مسلم 3670] جدید میڈیکل سائنس اس بات کو سچ ثابت کردیا ہے۔ 1928ء میں شراب نوشی کے خاتمہ کے سلسلہ میں انیسویں انٹرنیشنل کانفرس بلجیکا کے شہر انقرس میں منعقد ہوئی۔ جس میں کئی ممالک کے مندوبین نے خطاب کیا؛ اور شراب کے نقصانات پر گفتگو کی۔ پھر ایک مسلمان ڈاکٹر کھڑاہوا اور اس نے حدیث نبوی کے بارے میں آگاہ کیا۔اس پر تمام حاضرین حیران رہ گئے اور انہوں نے تالیاں بجا کرداد دی ؛ اور اس سے مطالبہ کیا کہ حدیث کے صحیح الفاظ حاضرین کو نوٹ کروائے جائیں۔‘‘ اس حدیث کے الفاظ ہیں: (الخمر داء و لیست دواء ۴۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’جب تم میں سے کسی ایک کے برتن میں کتا چاٹ جائے تو اس برتن کو سات بار دھو لینا چاہیے۔‘‘ [البخاری (172) و مسلم (279)] یہ اب ثابت ہوگیا ہے کہ کتے کی زبان میں بیماریاں پھیلانے والے کیڑوں کی ایک زنجیر ہوتی ہے ؛ جب کتا برتن چاٹتا ہے تو یہ کیڑے ان مختلف امراض کو انسان تک منتقل کرتے ہیں اوریہ بھی ثابت ہواہے کہ ان میں سے بعض جراثیم کو ختم کرنے کے لیے صرف مٹی ہی کار آمد ہوسکتی ہے۔ کیونکہ ان میں اپنے دفاع کی صلاحیت بڑی مضبوط ہوتی ہے۔ ایک جرمن میگزین ’’کوسموس‘‘ میں ایک مضمون لکھا گیا تھا؛ اس مضمون کا تحریر کنندہ ڈاکٹر گریڈ فنیچرنام کا ایک محقق تھا۔ اس مضمون کا عنوان تھا: ’’ کتوں کی قربت کے نقصانات۔‘‘ اس میں وہ لکھتا ہے : ’’اس آخری زمانہ میں لوگوں کا کتے کے ساتھ شغف کا زیادہ ہو جاناہمیں اس بات
Flag Counter