Maktaba Wahhabi

241 - 277
چوتھی قسم : بعد ازنبوت استقامت حیات نبوت کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی انتہائی فاضلانہ تھی؛ جو اس بات پردلالت کرتی تھی کہ آپ صاحب عقیدہ اور رسالت ؛ اور آپ اپنے عقیدہ اور رسالت کا خوب التزام و اہتمام کرنے والے ہیں؛ کوئی جاہ پرست یا شہوات کے مارے انسان ہرگز نہیں ہیں۔ سنت کی وہ کتابیں جن میں آپ کی زندگی کے احوال تفصیل کے ساتھ روایت کیے گئے ہیں؛ ان کا مراجعہ و مطالعہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ زندگی کے ہر پہلو میں عظیم انسان تھے۔اورجو کچھ پیغام آپ اپنے رب کی طرف سے لیکر آئے تھے؛ اسے مکمل طور پر نافذ کیے ہوئے تھے۔ اپنے رب کے ساتھ … اپنے اہل خانہ کے ساتھ … اپنے اصحاب کے ساتھ … اپنے دشمنوں کے ساتھ … اول: رب کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا معاملہ جہاں تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اپنے رب کے ساتھ زندگی کا تعلق ہے؛ تو آپ بہت زیادہ عبادت گزار تھے۔اور اللہ تعالیٰ کے احکام کی تعمیل میں بہت زیادہ جلدی کرنے والے تھے۔ اور اپنے رب کے سامنے خشوع و خضوع اور تذلل کے ساتھ رہتے تھے۔ ۱۔ بعثت کے ابتدائی ایام میں اللہ سبحانہ وتعالیٰنے آپ کو حکم دیا تھا کہ آپ اور آپ کے اصحاب راتوں کو قیام کیا کریں۔ یہ حکم ایک سال تک رہا ؛ پھر اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس میں تخفیف آگئی۔ اور قیام اللیل کے وجوب کا حکم منسوخ ہوگیا۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: {یاََیُّہَا الْمُزَّمِّلُ (1) قُمِ الَّیْلَ اِِلَّا قَلِیْلًا (2) نِّصْفَہٗ اَوِ انْقُصْ مِنْہُ قَلِیْلًا (3) اَوْ زِدْ عَلَیْہِ وَرَتِّلِ الْقُرْاٰنَ تَرْتِیْلًا (4) اِِنَّا سَنُلْقِیْ عَلَیْکَ
Flag Counter