Maktaba Wahhabi

279 - 277
یہ تمام عالم کا نقشہ ہے ؛ اس میں جزیرہ عربیہ اس کے وسط میں ہے۔ جہاں سے ایشیاء اور افریقہ کے درمیان حد فاصل شروع ہوتی ہے۔ یہ کالے رنگ میں بیت اللہ [کعبہ ]کی تصویر ہے۔ جسے چاروں طرف سے مسجد الحرام نے گھیر رکھا ہے۔ اور اس تصویر میں مسلمان مسجد الحرام کے اندر بیت اللہ یعنی کعبہ کی طرف منہ کرکے نماز ادا کررہے ہیں۔ دوم:… نزول دین کے معاشرہ کا تعارف: جس معاشرہ میں یہ دین نازل ہوا؛ وہ عرب معاشرہ تھا۔ جو کہ جزیرہ عرب کے رہائشی تھے۔ان میں سے قریش کا قبیلہ مکہ مکرمہ میں سکونت پذیر تھا۔ اور قریش حضرت اسماعیل بن ابراہیم علیہ السلام کی اولاد میں سے تھے۔ اسلام سے پہلے اس معاشرہ میں کچھ اچھی باتیں بھی پائی جاتی تھیں اور بری باتیں بھی پائی جاتی تھیں۔ ان کی اچھی باتیں: ۱۔ یہ لوگ سچائی کی بڑی تعظیم کرتے تھے؛ اور جھوٹ سے نفرت کرتے تھے۔ اور جھوٹ بولنے کو عیب شمار کرتے تھے۔ ۲۔ وعدہ کو پورا کیا کرتے تھے؛ اور وعدہ توڑنے والے کو عار دلاتے تھے۔ ۳۔ بہادری : ان میں سے کوئی بھی معرکہ سے بھاگنے سے حیاء کرتا تھا۔ ۴۔ کرم گستری : یہ لوگ بڑے مہمان نواز تھے۔ ان میں سے کوئی اگر مہمان کے لیے اپنے پاس کچھ بھی نہ پاتا تو اپنی سواری کی اونٹنی کو اس کی خاطر ذبح کردیتا۔ بھلے وہ مہمان کو جانتا بھی نہ ہو۔
Flag Counter