Maktaba Wahhabi

25 - 277
جاتی ہے اور نہ ہی ان کی شکلیں آپس میں ملتی ہیں۔ اور نہ ہی ان کے ذائقے اور بو میں یگانگت ہوتی ہے۔ بلکہ ان میں سے ہر ایک چیز اپنی خاص مواصفات اور خصوصیات کو محفوظ رکھتی ہے۔حالانکہ ان کی ترکیب و تخلیق کے عناصر اربعہ ایک ہی ہیں ۔ تو پھر کیا سبب ہے؟ اتنے لمبے عرصہ سے یہ نباتات کیسے اپنی اپنی خصوصیات کو محفوظ رکھے ہوئی ہیں ۔اور ان میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی؛ کیا یہ اللہ تعالیٰ خالق و حکیم کے وجود کی دلیل نہیں ہے؟ ۲۔ زندہ چیزیں:[یعنی ذی روح اشیاء]جیسے انسان؛ حیوانات ؛ پرندے؛ جراثیم ؛ وائر سز ؛ اوردیگر ہر ایک چیز ایک نپے تلے نظام کے تحت چل رہی ہے جس کی وجہ سے اس کی نسل میں ویسی ہیں چیزیں دوبارہ پیدا ہوتی ہیں۔ ان میں سے بعض چیزیں حمل کے ذریعہ دوبارہ پیدا ہوتی ہیں۔ اور بعض انڈوں سے نکلتی ہیں۔ پس تمام تر تعریفات اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے لیے ہیں جو خالق اور حکمت والے ہیں ‘‘[1] سوم:… احکام مخلوقات میں غور و فکر اور تدبر و تأمل کرنے والا ان میں عجیب قسم کی پختگی ؛ اور انتہائی بدیع
Flag Counter