Maktaba Wahhabi

147 - 277
{وَ لَا تُصَلِّ عَلٰٓی اَحَدٍمِّنْہُمْ مَّاتَ اَبَدًا وَّ لَا تَقُمْ عَلٰی قَبْرِہٖ اِنَّہُمْ کَفَرُوْا بِاللّٰہِ وَ رَسُوْلِہٖ وَ مَاتُوْا وَ ہُمْ فٰسِقُوْنَ} [التوبۃ 84] ’’ اور ان میں سے کوئی مر جائے اس کا جنازہ کبھی نہ پڑھنا اور نہ اس کی قبر پر کھڑا ہونا، بیشک انھوں نے اللہ اور اس کے رسول کا کفر کیا اور نافرمانی کی حالت میں مرے۔‘‘ [صحیح البخاری 4554؛ مسلم 6976] یہ عمل بھی جملہ طور پر ان اعمال میں سے ایک ہے جن کے کرنے پراللہ تعالیٰ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پرعتاب فرمایا۔اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا اعلان فرمایا۔ اوریہ آیات جوں کی توں باقی ہیں ؛ قیامت تک ان کی تلاوت ہوتی رہے گی۔ اس سے بھی اس بات کی تائیدو تاکید ہوتی ہے کہ یہ قرآن اللہ تعالیٰ کا کلام ہے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کلام نہیں ۔ اس سے ایک اور بات بھی کھل کر سامنے آتی ہے کہ اس عتاب اور توجیہ و رہنمائی سے آپ کی قدرو مرتبت اور مقام میں کمی نہیں آتی ۔ بلکہ اس سے آپ کی بشریت اورخالق کے سامنے آپ کی عبدیت اور کمال بشری کی تاکید ہوتی ہے؛ جو آپ سے غلطی کے کم واقع ہونے کی دلیل ہے ؛ عدم خطاء کی دلیل نہیں۔ اس لیے کہ خطا سے بالکل پاک تو اللہ تعالیٰ کی ہستی ہی ہے [کوئی اور نہیں]۔ چھٹی وجہ :… قرآنی موضوعات قرآن جن موضوعات پر گفتگو کرتا ہے اس کی دو بڑی اور بنیادی اقسام ہیں۔اور پھر باقی جتنے بھی موضوعات ہیں ؛ وہ ان دوکے تابع ہوکر آتے ہیں۔ پہلی قسم :… عقائد(علمی پہلو) یعنی وہ علمی پہلو کہ ہر انسان پر اس کی تعلیم حاصل کرنا اور اس کی تصدیق کرنا واجب ہوتا ہے۔ یہ قسم دوسری قسم کے لیے ایک بنیاد اور اساس ہے۔ جس قدراس قسم میں وضاحت ہوگی؛ اور جس قدر استقامت ہوگی اسی قدر انسانی زندگی میں استقامت ہوگی۔ پس دین اسلام علم اور عمل کا دین ہے؛اور عمل میں استقامت اور درستگی علم کی استقامت
Flag Counter