Maktaba Wahhabi

40 - 277
انبیاء علیم السلام کے ہاتھوں معجزات الٰہی کا ظہور انبیائے کرام علیم السلام کی نبوت پر دلالت کرنے والے دلائل کرنے والے معجزات اور براہین مختلف قسم کے ہوتے ہیں۔ان میں سے کچھ کا تعلق ان کی ذات کے خارج سے ہوتا ہے اورکچھ کا تعلق ذات کے داخل سے ۔ وہ امورجن کا تعلق ان کی ذات کے خارج سے ہوتا ہے :… وہ وہ آیات ہیں جو اللہ تعالیٰ ان کی تائید اور نبوت کی تاکید میں نازل فرماتے ہیں۔ انہیں معجزات کہا جاتا ہے۔ ہر نبی کے لیے ایک دلیل کا ہونا بہت ضروری ہے جس سے اس کی نبوت کی تصدیق ہوسکتی ہو ۔تاکہ لوگوں پر حجت قائم ہوجائے۔ اس لیے کہ نبوت کا دعوی سب سچوں سے بڑھ کر سچے نے بھی کیا ہے؛ اور بڑے بڑے جھوٹے بھی نبوت کا دعوی کرتے چلے آئے ہیں۔ پس ایسے دلائل کا ہونا بہت ضروری ہے جو سچے نبی کی صداقت پر دلالت کرتے ہوں۔ اور یہ دلائل بھی ایسے ہونے چاہیں کہ بشریت اس جیسی چیز پیش کرنے سے عاجز آجائے۔ تاکہ لوگوں پر سچے انبیاء اور جھوٹے مدعیان نبوت کا معاملہ خلط ملط نہ ہوجائے۔ وہ امورجن کا تعلق ان کی ذات کے داخل سے ہوتا ہے :… وہ ایسے احوال ہیں جن پر نبی نبوت کا دعوی کرنے سے پہلے قائم تھے؛ مثلاً؛ رذائل اور بداخلاقی اور گرے ہوئے امور سے پاک ہونا۔ اورپھر وہ امور جن پر نبوت کے بعد وہ فائز ہوا کرتے تھے؛ جیسے : اعلیٰ ترین اخلاق ؛ نفس کی پاکیزگی ؛اپنے موقف کی شفافیت اور واضح ہونا؛ اور لوگوں کے ساتھ کریمانہ سلوک؛ ان بنیادی امور کی پابندی جن کی طرف لوگوں کو دعوت دی جارہی ہے۔ ذیل میں ان دلائل کی کچھ اقسام بیان کی جارہی ہیں:
Flag Counter