Maktaba Wahhabi

80 - 277
بھیجا؛تو وہ اس کے سامنے آدمی بن کرآیا ۔وہ بولی: میں تجھ سے رحمن کی پناہ مانگتی ہوں اگر تواللہ سے ڈرنے والا ہے۔وہ بولا: میں تو اللہ کا بھیجا ہوا قاصد ہوں، تجھے ایک پاکیزہ لڑکا دینے آیا ہوں۔کہنے لگیں:مجھے بچہ کیسے ہو سکتا ہے؟ مجھے کسی انسان کا ہاتھ تک نہیں لگا اور نہ میں بدکار ہوں۔وہ بولا:یہ ٹھیکہے لیکن تیر ے رب کافرمان ہے:یہ مجھ پربہت آسان ہے۔تاکہ ہم اسے لوگوں کے لیے ایک نشانی اپنی خاص رحمت بنا دیں؛یہ تو ایک طے شدہ بات ہے ۔سو وہ حمل سے ہو ئی تو تنہائی میں ایک دور کی جگہ چلی گئیں ۔پھر درد زہ اسے ایک کھجور کے تنے کے پاس لے آیا، بولی کاش! میں اس سے پہلے ہی مر گئی ہوتی اور بھولی بسری ہوگئی ہوتی ۔پس اسے نیچے سے آواز دی کہ آزردہ خاطر نہ ہو، تیرے رب نے تیرے نیچے ایک چشمہ جاری کر دیا ہے۔اور اس کھجور کے تنے کو اپنی طرف ہلا، یہ تیرے سامنے ترو تازہ پکی کھجوریں گرا دے گا ۔اب چین سے کھا پی اور آنکھیں ٹھنڈی کر اگر تجھے کوئی بشر نظرآئے تو کہنا : میں نے اللہ کے نام کا روزہ رکھا ہے میں آج کسی شخص سے بات نہ کروں گی۔‘‘ حضرت مریم رضی اللہ عنہا کاقصہ یہ وہ ایمانی صورت حال ہے جس کااقرار قرآن کریم نے انتہائی دقیق تفصیل کے ساتھ کیا ہے؛ جو اس بات کی دلیل ہے کہ یہ قرآن اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کردہ ہے۔‘‘ [الاسلام دین الحق ] ۳۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا قصہ اللہ سبحانہ تعالیٰ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تخلیق کی ابتداء سے لے کر روح قدس کیساتھ آپ کی تائید تک جو بھی انعام کیے ہیں؛ ان کا ذکر کیا ہے۔اوریہ کہ آپ پر کتاب بھی نازل کی گئی؛ اور آپ کو تورات اورانجیل کی تعلیم دی گئی اور بہت سے خوارق عادت یعنی معجزات سے نوازا گیا؛ جیسے : مردوں کوزندہ کرنا؛بیمار کو صحت یاب کرنا؛اور بنی اسرائیل کے ان دشمنوں سے آپ کی حفاظت کی جو آپ کو قتل کرنا چاہتے تھے ؛مگراللہ سبحانہ تعالیٰ نے آپ کو زندہ آسمانوں پر اٹھا لیا۔
Flag Counter