Maktaba Wahhabi

50 - 277
معجزہ کو نہ دیکھ سکتا تھا۔ جب کہ قرآن کریم مشرق و مغرب ہر جگہ پر پہنچ چکا ہے اور اسے ہر ایک سن سکتا ہے۔‘‘ [تفسیر الرازی ۲۵؍۶۸] ذیل میں قرآن مجید کا کچھ تعارف پیش کیا جارہا ہے : قرآن کریم کا تعارف اور کیفیت نزول ۱۔ قرآن کریم : یہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا کلام ہے جسے اپنے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر متفرق طور پر تئیس سال کے عرصہ میں نازل فرمایا ہے ۔ قرآن کریم : ایک سو چودہ سورتوں پر مشتمل ہے۔ہر ایک سورت میں کئی ایک آیات ہیں ؛ اور بعض سورتوں میں سینکڑوں آیات ہیں۔ اوربعض میں صرف تین آیات ہیں۔ آیت : اس جملے کو کہتے ہیں جو کئی کلمات سے مل کر بنا ہو۔ ان میں سے ہر ایک کلمہ بذات خود اپنے معنی پر دلالت کرتا ہے جب کے دوسرے کلمات کے ساتھ مل کر ایک موضوع پر دلالت کرتا ہے۔ قرآن کریم تمام مسائل دین کو شامل ہے۔ یہ وہ دین ہے جسے اللہ تعالیٰ نے نازل کیا ہے۔ یہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے صدق نبوت کی دلیل ہے۔ ۲۔ نزول وحی : یہ قرآن وحی کی صورت میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل فرشتے کے ذریعہ سے نازل ہوا۔ وہ فرشتہ حضرت جبریل علیہ السلام تھے۔ جب آپ چالیس سال کی عمر کو پہنچے - یہ وہ عمر ہے جب انسان کا بدن اور اس کی عقل کامل ہوجاتے ہیں- ؛ تو آپ پہلے خواب میں دیکھتے تھے کہ آپ اللہ کے رسول ہیں۔ تقریباً چھ ماہ تک یہی سلسلہ چلتا رہا۔ جو کچھ آپ نیند میں دیکھتے؛ وہ عالم بیداری میں ویسے ہی پیش آتا جیسے نیند کے عالم میں دیکھا تھا۔ یہ اس لیے ہورہا تھا تاکہ آپ اس سے مانوس ہوجائیں ؛ آپ
Flag Counter